سرگودھا(این این آئی )صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کاشوگرکے مریضوں کے حوالہ سے پانچویں نمبرپرآناانتہائی تشویش ناک ہے اور پاکستان میں شوگرکی بیماری حد تک بڑھتی جارہی ہے۔صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد نے خاندان اور ذیابیطس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں
شوگرکے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے اور یہ شوگر کی بیماری انسانی جسم کے ہرحصے کو متاثرکرتی ہے اس لئے شوگرکے مریضوں کی کونسلنگ اورشعورکی بیداری انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ شوگر پرقابونہ پانے سے مریض کاکافی نقصان ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مریضوں کیلئے ہرقسم کی سہولت پیدا کررہی ہے۔