منیلا(آن لائن)فلپائن میں اس سال پہلی8 ماہ میںایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں اور اس سے اب تک یہاں 807 افراد کی موت ہوئی ہے۔فلپائن کے محکمہ صحت (ڈی او ایچ) کی ڈینگو نگرانی رپورٹ کے مطابق اس سال یکم جنوری سی3 اگست کے درمیان ڈینگی کے کل 188562 معاملات سامنے آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں۔