لاہور( این این آئی)محکمہ صحت نے لاہور میں تین بچوں میں پولیو کی تشخیص کے بعد 94یونین کونسلوں میں 13تا19مئی تک انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ لاہور میں جنوری تا مئی کے دوران تین بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ 94یونین کونسلوں میں پولیو وائرس کا خدشہ ہے اس لئے یہاں پر 13سے19مئی تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی اور اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔