جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

لاہور: دو روز میں پولیو کے دو کیسز سامنے آ گئے ،تیرہ ماہ کی بچی کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو روز میں پولیو کے دو کیسز سامنے آگئے ،قومی ادارہ صحت نے لاہور میں تیرہ ماہ بچی کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی جس کے بعد رواں برس اب تک ملک میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 10ہوگئی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں مسلسل دوسرے روز سامنے آنے والے کیس کے بعد شہر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 3 تک پہنچ چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ تیرہ ماہ کی حفظہ کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔حکام کے مطابق مذکورہ بچی سے نمونے 17 اپریل کو لیے گئے تھے لیکن وائرس کی علامت ظاہر ہونے میں 3 ہفتوں کا عرصہ درکار ہوتا ہے جس کے باعث اس بات کی تصدیق ہوسکی کہ یہ بچی پولیو کے باعث معذوری کا شکار ہوچکی ہے۔اس ضمن میں وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ لاہور سے مزید ایک کیس سامنے آنے کے بعد صرف 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے ویکسی نیشن میں مزاحمت اس مرض کے 100 فیصد خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔لوگ نہ صرف انسدادِ پولیو مہم میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ ویکسی نیشن سے بچنے کے لیے ہر طرح کا حربہ استعمال کرتے ہیں، اسی طرح کا واقعہ حالیہ مہم کے دوران پشاور میں پیش آیا۔بابر بن عطا کا مزید کہنا تھا کہ آزادانہ نگرانی کے بورڈ کی گزشتہ رپورٹ میں پولیو کے قطرے پلانے کے پروگرام میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے ایک عوام کی طرف سے مزاحمت کرنا بھی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ لاہورمیں پولیو کا کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے، انسداد پولیو کے لئے مربوط اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے، انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے

کہا کہ قوم کے مستقبل کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے،پنجاب سمیت پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے۔ متعلقہ اداروں اورمحکموں کو بچوں کو پولیوسے بچانے کے لئے عملی طورپر محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…