پاکستان میں وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کے حوالہ سے طبی پیچیدگیوں بارے آگاہی پیداکرناانتہائی اہم ہے : یاسمین راشد

2  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے آج مقامی ہوٹل میں دی چلڈرن ہاسپٹل اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈڈیتھ لاہوراورلندن سکول آف ہائی جین اینڈٹراپیکل میڈیسن کے زیراہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی ریٹینوپیتھی پری میچورکانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔

اس موقع پرڈاکٹراسداسلم خان، پروفیسرسیمہ قیوم، پروفیسرمسعودصادق، امریکہ سے ڈاکٹرعمر، ڈاکٹرمعین اورمختلف ممالک سے آئے ڈاکٹرزحضرات بھی موجود تھے۔ڈاکٹراسداسلم خان ودیگرمقررین کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹریاسمین راشد کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔کانفرنس میں وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں میں طبی پیچیدگیوں، بیماریوں اورعلاج سے متعلق آگاہی پرزوردیاگیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کے حوالہ سے طبی پیچیدگیوں بارے آگاہی پیداکرناانتہائی اہم ہے۔ وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کا پہلے تیس دن میں آنکھوں کامعائنہ ضرورکروائیں۔وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے پانچ اضلاع میں ماں بچہ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ بچے ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہوتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اس وقت ہم پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس سمیت تمام امورکوبہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب میں جلدخالی اسامیوں پربھرتی کرکے ڈاکٹرزودیگرشعبہ جات میں عملہ کی کمی دورکی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کانفرنس کے انعقادکروانے پرمنتظمین کومبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…