اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

گرتے بالوں کو بچانے کے سائنسی نسخے

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ بالوں سے گرنے کا عارضہ زیادہ تر مردوں میں عام ہے لیکن خواتین بھی اس سے مستشنیٰ نہیں کیونکہ تیزرفتار زندگی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تیزی سے اپنے بال کھورہی ہیں۔ خواتین میں زچگی کے بعد بعد بال گرسکتےہیں ۔ اس کے علاوہ تھائرائیڈ، کھوپڑی کا انفیکشن، بڑھاپے اور ایلوپیشیا جیسے مرض بھی تیزی سے بال جھڑنے کی اہم وجوہ میں شامل ہیں۔

ماہرین نے کے مطابق بالوں کے غیرمعمولی نقصان کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں۔ ان میں وٹامن کی کمی سے لے کر جسمانی امراض و کیفیات اور ڈپریشن بھی شامل ہیں۔ تاہم ہر روز کچھ نہ کچھ بال ضرور گرتے ہیں جو ایک معمول کا حصہ ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جو کچھ ہم کھاتے ہیں بالوں پر اس کے حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔میڈٰیٹرینیئن غذاہفتے میں تین دن کچی سبزیوں، تازہ پھلوں اور سلاد وغیرہ کھانے سے ایلوپیشیا اور مردانہ گنج پن میں کمی ہوسکتی ہے۔ ان میں دالیں بھی استعمال کیجئے جو بہت اہم ہیں۔ اس طرح کی غذا کو میڈیٹرینیئن غذا کا نام دیا گیا ہے۔پروٹین ہمارے بال ایک طرح کے پروٹین (کیراٹِن) سے بنے ہوتے ہیں جس کی کمی سے بال کمزور ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجاتےہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ غذاؤں میں دودھ یا اس سے بنی اشیا، مچھلی ، مٹر، پھلیاں، گری دار خشک میووں ، انڈوں اور مرغی کا استعمال کیا جائے۔وٹامن اے وٹامن اے بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ جسم میں سیبیوم کی افزائش بڑھاتا ہے جو کھوپڑی کی جلد کو بہتر حالت میں رکھتے ہوئے بالوں کی افزائش کرتا ہے۔ اس کے لیے گاجروں، شکرقندی اور پالک وغیرہ کا استعمال ضروری ہے۔دیگر وٹامن وٹامن اے کے علاوہ وٹامن ڈی، بی، سی ڈی، زِنک اور سیلینیئم بالوں کے لیے بہت ضروری ہیں۔ 2018 میں ہوئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگروٹامن ڈی کی روزانہ 800 سے 1000 انٹرنیشنل یونٹ مقدار کھائی جائے تو ایلوپیشیا جیسے مرض کو بڑی حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔بایوٹنوٹامن بی سیون یا وٹامن ایچ کی کمی س بال تیزی سے گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے پوچھ کر روزانہ اس کی تین سے پانچ ملی گرام مقدار کھائی جاسکتی ہے۔سو پالمیٹو امریکہ میں صنوبر کے بستہ قد درختوں پر ایک قسم کا پھل پایا جاتا ہے جسے سو پالمیٹو کہا جاتا ہے۔ اسے لوگوں

کو کھلایا گیا تو 60 فیصد افراد نے اپنے بالوں کی افزائش میں بہتری محسوس کی کیونکہ یہ جسم میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون بڑھاتا ہے۔بالوں کی دیکھ بھالاگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں تو بالوں کی افزائش بہت ضروری ہے۔ ضروری ہے کہ انتہائی خوشبودار شیمپوؤں سے اجتناب کیا جائے۔ناریل کا تیل کھوپرے کا تیل بالوں کی افزائش کا صدیوں پرانا نسخہ ہے۔ پرانے زمانے میں اسے بالوں کی غذا قرار دیا جاتا رہا ہے۔ دھوپ اور

الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) شعاعوں کے بالوں پر نقصانات کو دور کرنےمیں یہ تیل بہت اکسیر ہے۔ اس کی سادہ وجہ تیل میں پایا جانے والا لورِک ایسڈ ہے جو پروٹین کو بالوں سے باندھے رکھتا ہے اور خون کا دوران بڑھاتا ہے۔بالوں کی اسٹائلنگ بالوں کو سیدھا کرنے ، رنگنے اور پروسیسنگ میں جہاں تک ہو کیمیائی اجزا سے اجتناب کیجئے۔ بالوں کو زیادہ گرمی دینا بھی مضر ہوسکتا ہے۔ اسی لیے دیسی نسخوں پرہی اعتبار کیجئے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…