اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات ضعیف العمر مریضوں کے لیے نہایت مفید ہیں : ماہرین طب کا انکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات 75 سال سے زائد عمر والے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ضعیف العمر افراد کی اموات کی بڑی وجہ دل کا عارضہ ہے، صرف برطانیہ میں سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار افراد حرکت قلب

بند ہوجانے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ کولیسٹرول میں اضافہ ہے۔کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے معالجین عمومی طور پر دوا کا ایک گروپ (Statin) تجویز کرتے ہیں تاہم ضعیف العمر مریضوں میں اس گروپ کے استعمال کے مثبت نتائج سے متعلق کوئی تحقیق نہیں ہوسکی تھی۔حال ہی میں برطانیہ اور امریکا کے ماہرین قلب نے 55 سے 75 سالہ مریضوں کے ایک گروپ اور 75 سے زائد مریضوں کے دوسرے گروپ کو ’اسٹیٹن گروپ‘ (ایک قسم کی دوا) دی۔ لگ بھگ دو لاکھ مریضوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج کافی حوصلہ افزا نکلے۔کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کے اس گروپ نے 75 سال سے زائد عمر والے مریضوں میں بھی مثبت نتائج دیئے۔ اس دوا سے جہاں سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع ہوئی وہیں فالج کے خطرات میں کمی دیکھی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 75 سے زائد عمر کے مریضوں میں کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کے اس گروپ کے اثرات سے متعلق اعداد و شمار دستیاب نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…