جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گھر بیٹھے جلد کو کیسے خوبصورت بنائیں؟

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جلد کو خوبصورت بنانا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہےاور اسی لیے لوگ مہنگی، کیمیکلز والی کریموں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کی جلد مزید پُرکشش لگے۔جلد کو پر کشش بنانےکے لیے اکثر ڈاکٹر صحت بخش اور صحت مند غذا ئوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں اور کسی بھی مہنگی اور کیمیکلز والی کریم کے استعمال سے گریزکرنے کا کہتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اگر مندرجہ ذیل غذائوں کا استعمال روز مرہ میں کیا جائے تو یہ نا صرف آپ کے وزن کو گھٹانے میں مددگار ثابت ہونگی بلکہ آپ کی جلد کوبھی خوبصورت بنائیں گی۔صحت مند ہری سبزیوں کا استعمال ہرے پتو ں والی سبزیاں وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم میں موجود خون کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود داغ دھبوں کو بھی ختم کرتی ہیں۔ان سبزیوں کا کثرت سے استعمال کرنا جسم میں موجود میٹابولزم اور ہاضمے کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ ہری سبزیاں وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہذ اگر آپ اپنی جلد کو مزید نکھارنا چاہتے ہیں تو ہرے پتوں والی سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ٹماٹر وٹامن سے بھرپور پھل ٹماٹرکا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا ہے، پھر چاہے سالن میں اسے استعمال کیا جائے یا پھر سالاد کے طور پریہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید پھل ہےجبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین جسم میں موجود جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ٹماٹر عمر بڑھنےسے بھی روکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ ٹماٹر سے جلد پر سکرب کریں تو آپ کی جلد پہلے سے زیادہ شفاف اور نرم و ملائم دکھائی دے گی۔10 سے 12 بادام کا روزانہ استعمالوٹامن سے بھرپور خشک پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت بخش بھی ہیں، جسے بچے کیا بڑے سب ہی پسند کرتے ہیں۔ اگر روزانہ 10 سے 12بادام کھا لیے جائیں تو یہ صحت کے لیے بے حدفائدہ مند ہے۔خشک پھل وٹامن ای، میگنیشم، پوٹاشیم سمیت دیگر غذائی اجزاء جسم کو فراہم کرتے ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ بادام بھگو کر یا سوکھے کھائے جائیں بلکہ یہ ضروری ہے کہ ان کے استعمال کو اپنی روزمرہ غذا میں شامل کر لیا جائےتو جلد کی خشکی بھی دورہو جاتی ہے اور ساتھ ہی رجھریاں اور چھائیاں

بھی ختم ہو جاتی ہیں۔کینو جلد کے لیے مفید کینو جلد کو تر و تازہ رکھنےکے لیے نہایت مفید پھل ہے، اس میں موجود کاربوہائڈریٹ، فائبر، پروٹین، وٹامن اے اور پوٹاشیم جلد کو نکھارنے کے لیےمددگار ثابت ہوتا ہے۔کینو کے چھلکوں کا پاوڈر رنگ گورا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جو چہرے پر موجود چکنائی، داغ دبوں اور نشانات کو صاف کر دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…