اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

چھے عادتیں اپنائیے،مٹاپے کو دور بھگائیے

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آپ مٹاپے اور اس سے وابستہ بیماریاں ،مثلاً ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر اور ہارمونوں کی خرابی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی عادتیں اور طرزِ زندگی کو تبدیل کرنا پڑے گا۔تمبا کو نوشی ترک کر دیجیے اور مناسب غذائیں مناسب وقت پر کھائیں ۔مناسب غذا سے مراد ہے متوازن غذا۔ذیل میں طرزِ زندگی کی تبدیلی سے متعلق مفید معلومات دی جارہی ہیں ۔

جو آ پ کے لیے قابلِ عمل ہیں ۔صحت بخش غذائیں کھائیےمتوازن اور صحت بخش غذا سے مراد ہے نشاستے ،لحمیات (پروٹینز)اور کم چکنائی والی غذائیں ،جن میں پھل ،سبزیاں ،بغیر چھنے آٹے کی روٹی ،پھلیاں ،کم چکنائی والا دودھ ،دہی اور گری دار میوے شامل ہیں ۔غذائیں کھاتے وقت یہ خیال رکھیے کہ آپ کو ان سے معدنیات (منرلز)،حیاتین (وٹامنز)،مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS)اور ریشہ حاصل ہوتا رہے۔صحیح وقت پر کھائیےصبح آپ کو عمدہ ناشتا کرنا چاہیے ،۸گھنٹے کی نیند لینے کے بعد جب آپ بیدار ہوتے ہیں تو آپ کے اعصاب ڈھیلے پڑ چکے ہوتے ہیں اور آپ کو بھوک لگ رہی ہوتی ہے ،کیوں کہ رات کے کھانے کے بعد آپ نے کچھ نہیں کھایا ہوتا۔جب آپ صحت بخش ناشتا کرتے ہیں تو اعصاب کو تقویت مل جاتی ہے ۔پھر آپ کو دوپہر میں اضافی حراروں (کیلوریز)کی ضرورت نہیں پڑتی ،بلکہ ہلکی پھلکی اشیا ،مثلاً دلیا،دودھ،شہد اور گری دار میوہ آپ کے لیے کافی ہوتا ہے ۔دو پہر کے وقت آپ کوئی پھل ،تھوڑا ساگری دار میوہ اور حبئی (OATMEAL)کھالیں تو یہ آپ کی جسمانی ضرورت کے لیے کافی ہے ۔ورزش سے پہلےاگر آپ ورزش کرتے ہیں اور اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ورزش کرنے سے پیشتر پھل،گری دار میوے اور انڈے کھائیں ۔ورزش کے بعدورزش کرنے کے بعد آپ کے عضلات تھک جاتے ہیں اور آپ کوکھُل کر بھوک لگنے لگتی ہے ۔اپنی توانائی میں اضافہ کرنے کے لیے ۳۰ سے ۴۵ منٹ کے بعد پھل اور لحمیات والی غذا کھائیں۔رات کا کھانااپنی مصروفیات کی بنا پر بعض افراد دن میں پیٹ بھر کر نہیں کھاپاتے ،لہٰذا رات کو انھیں بھوک پریشان کرتی ہے اور وہ کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں ۔اس طرح سے وہ زیادہ کھابیٹھتے ہیں اور ان کے جسم میں زیادہ حرارے جمع ہوجاتے ہیں ۔اس کا اثر

اگلے دن کے کھانے پر بھی پڑتا ہے اور انھیں کھٹّی ڈکاریں آنے لگتی ہیں ۔مٹاپے سے نجات پانے کے لیے رات کو ہلکا کھانا کھائیں ،مثلاً سوپ ،سلاد ،بغیر چربی کا گوشت اور دہی وغیرہ۔پانی خوب پییںدن بھر میں وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں ،اس طرح ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے پاتی ۔پابندی سے پانی پینے سے ہضم وجذب کے نظام میں بہتری پیدا ہوجاتی ہے اور وزن بھی کم ہوجاتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…