جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات، بی اے یوایس نے اعزازی ممبر شپ دے دی

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کو برٹش ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل کی اعزازی رکنیت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کو اعزازی رکنیت دینے کی تقریب کا انعقاد ایس آئی یوٹی میں ہوا جس میں بیرونِ ملک سے آنے والے ماہرین سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مقررین نے

ادیب رضوی کی خدمات کو سراہا جبکہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) کے ڈائریکٹر اور پروفیسر کو برٹش ایسو سی ایشن آف یورولو جیکل سرجنز (بی اے یو ایس) نے اعزازی ممبر شپ سے نوازا۔ بی اے یو ایس کی ممبرشپ ایک انتہائی معتبر اور معزز اعزاز ہے جو طب کے شعبہ یورولوجی میں بہت ہی اعلیٰ خدمات و کارکردگی سر انجام دینے والوں کودی جاتی ہے۔بی اے یو ایس نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو یورولوجی کے کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازی رکنیت دی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر رضوی نے تقریباً 45سال قبل ایس آئی یو ٹی کی بنیاد رکھی، جس کا ملک میں گردے کی ٹرانسپلانٹ سرجری کی داغ بیل ڈالنے والوں میں ہوتا ہے۔ ایس آئی یو ٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد ڈاکٹر ادیب رضوی نے شبانہ روز محنت کی جس کے باعث ادارے کو خطے میں سرجیکل سائنسز کے شعبے میں سینٹر آف ایکسیلنس کی پہچان ملی۔ یاد رہے کہ ایس آئی یو ٹی کا قیام 1970 میں کراچی کے سول اسپتال میں عمل میں لایا گیا تھا ۔ایس آئی یو ٹی میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی سربراہی میں پہلی بار سنہ 2003 میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کی تھی اور اب ہر ہفتے 10 سے بارہ ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ جدید ترین دور میں بھی جگر کی پیوند کاری سرجری کی دنیا کا مشکل ترین عمل شمار ہوتا ہے اور دنیا کے محض چند ممالک ہی اس آپریشن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…