پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کینسر سے بچاو میں‌ لہسن اور پیاز کا اہم کردار، طبی تحقیق

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق پیاز اور لہسن کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف چائنہ میڈیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔روزمرہ استعمال ہونے والی سبزیوں گندنا( لیکس)، ہری پیاز اور اس نسل سے تعلق رکھنے والی

دیگر سبزیاں بھی سرطان جیسے موذی مرض کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ ایلیئم سبزیاں ہیں۔ ان میں پائے جانے والے حیاتیاتی اجزا فلیوینولزاور آرگینوسلفر کینسر کا باعث بننے والے خلیات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ہمسایہ ملک چین میں واقع میڈیکل یونیورسٹی کے فرسٹ ہاسپٹل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان سبزیوں کی تعداد بڑھا دی جائے تو لوگ آنتوں کے کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اسے بوویل کینسر بھی کہتے ہیں جو امریکا میں پایا جانے والا تیسرا عام کینسر ہے۔ اس اہم نقطے سے بھی طبی ماہرین آگاہ کر چکے ہیں کہ سرخ گوشت اور دیگر غذاؤں کی بہتات کینسر کی وجہ بنتی ہے تو دیگر سبزیاں اور پھل سرطان کو روکتے ہیں۔تحقیق کے دوران ماہرین نے آنتوں اور معدے کے سرطان میں مبتلا 833 مریضوں اور دیگر صحتمند 833 رضاکاروں سے ان کے کھانے پینے کی عادات پر ایک طویل نامہ سوالنامہ پُر کرایا تو معلوم ہوا کہ لہسن اور پیاز کھانے کی عادت بڑی حد تک معدے کے سرطان کو روکتی ہے۔ اس طرح لہسن اور پیاز کا استعمال اس طرح کے سرطان کو 80 فیصد تک روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…