پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آدھے سر کے اذیت ناک درد سے نجات کے لیے دوا تیار

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آدھے سر کا اذیت ناک درد جسے میگرین بھی کہا جاتا ہے نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے جو اپنے مریض کو کسی بھی کام کے قابل نہیں چھوڑتا۔ میگرین کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے تاہم گھریلو ٹوٹکے اپنا کر وقتی طور پر آرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ

میگرین کے مریضوں کو چاہیئے کہ اپنا طرز زندگی ایسا رکھیں جس میں سر درد اٹھنے کا امکان کم سے کم ہو جیسے اسکرینز کا بہت کم استعمال، وقت پر آرام اور دماغ کو زیادہ تھکانے سے گریز کیا جائے۔ تاہم حال ہی میں ماہرین نے ایسی دوا تیار کی ہے جو ان کے دعوے کے مطابق میگرین سے نجات دلا سکتی ہے۔ ارنمب نامی یہ دوا انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کی جاتی ہے جو دماغ تک پہنچنے والے تکلیف کے سگنلز کو بلاک کردیتی ہے۔ یہ دوا اس ریسیپٹر پر اثر انداز ہوتی ہے جہاں میگرین سے پیدا ہونے والا ایک پروٹین جمع ہوتا ہے۔ یہ پروٹین میگرین کے اٹیک کے دوران تکلیف کے سگنلز کو ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرتے ہیں جس سے مریض درد محسوس کرتا ہے۔ یہ دوا اس ریسپٹر کو بلاک کردیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا میگرین کے دوروں اور اس کی شدت میں 50 فیصد کمی کرسکتی ہے۔ اس دوا کے اب تک کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں دیکھے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا پر مزید کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…