پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سمندری جانور کا زہررحمت بن گیا ۔۔۔۔ خطرناک ترین مرض کاعلاج دریافت

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس کے مریض ہمیشہ کے لیے انسولین کے انجکشنز کے مرہون منت ہو کر رہ جاتے ہیں تاہم اب امریکی سائنسدانوں نے سمندری گھونگے کے زہر سے اس مرض کا علاج دریافت کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف اوٹاہ کے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”سمندری گھونگے سے ایسی انسولین حاصل کی جا سکتی ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے موجودہ انسولین سے زیادہ تیز ہو گی اور اس سے اس مرض کا زیادہ بہتر علاج ممکن ہو سکے گا ۔“تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ہیلینا صفوی ہیمامی کا کہنا تھا کہ ”سمندری گھونگوں میں 200 سے زائد کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن کے ذریعے یہ مختلف طریقوں سے مچھلیوں اور دیگر جانوروں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ان زہریلے کمپاؤنڈز میں سے ایک انسولین ہے۔ہم نے تین اقسام کے سمندری گھونگوں کے زہر کا تجزیہ کیا ہے اور حیران کن طور پر تینوں اقسام کے گھونگوں کے زہر میں ایک دوسرے سے قدرے مختلف قسم کی انسولین موجود ہے، لیکن ہم نے دیکھا کہ یہ تینوں طرح کی انسولین مروجہ انسولین سے زیادہ تیز تھی، کیونکہ اس میں انسانی انسولین میں پایاجانے والا ’بی چین‘ (B Chain) نامی جزو بہت کم ہوتا ہے۔اس کے برعکس اس میں ’اے چین‘ (A Chain) نامی جزو زیادہ پایا جاتا ہے جو زیادہ دیر تک بلڈشوگر کا لیول مستحکم رکھ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…