ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، کراچی میں دو بچے جاں بحق

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب شہر بھر کے لاکھوں مریض رل گئے، دو بچوں کی ہلاکت پر لواحقین غم و غصہ، این آئی سی ایچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات ہڑتال کے سبب نہیں ہوئیں، تحریک انصاف نے ہڑتال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے این آئی سی ایچ میں آج دو بچے دم توڑ گئے ، لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت ڈاکٹر ز کی عدم دستیابی کے سبب ہوئی، اس موقع پر غم و غصے سے بھرے افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ واقعے کے بعد سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ہلاکت ہڑتال کے سبب نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال صرف او پی ڈی میں جاری ہے جبکہ بچے وارڈ میں داخل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وارڈ میں داخل مریضوں کو مسلسل طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ایک بچہ ذہنی معذوری کا شکار تھا، دوسرے کو پیدائشی نمونیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں روزانہ ہزاروں بچے علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ ان میں سے بعض کی حالت اس قدر سنگین ہوتی ہے کہ وہ جانبر نہیں ہوپاتے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بچوں کی اموات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کےباعث مریض پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے،وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرزکےمطالبات کافوری حل نکالیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہونےوالی اموات کا ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ کو قرار دے دیا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ڈاکٹر سے بھی اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ہڑتال پر نظرثانی کریں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…