لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگاتار گلے کی خراش کو نظر انداز کرنا صحت کے لیے خطرناک اور کینسر کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی شخص کے گلے میں مسلسل
خراش کے ساتھ اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو اور نگلنے میں بھی پریشانی یا کان کا درد ہو تو یہ گلے کے کینسر کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ مریض کو کسی بھی قسم کی تکلیف کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔