پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وبا بے قابو : چار مریض زندگی کی بازی ہار گئے

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں ’سپر بگ ٹائیفائیڈ‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے مزید چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ کا پہلا کیس نومبر 2016 میں حیدرآباد سے سامنے آیا تھا تاہم اب یہ وائرس پورے صوبے میں پھیل چکا جبکہ کراچی سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ بچوں اورمعمر افرادکو زیادہ متاثر کر رہا ہے، مہلک بیماری گندےپانی، آلودہ کھانے کے استعمال کی وجہ سے سے پھیل رہی ہے۔ کراچی اورحیدرآباد میں ٹائی فائڈ پھیلنے کا سبب آلودہ پانی ہے: ڈاکٹرعذرا پیچوہو ایکس ڈی آرٹائیفائیڈکےسندھ میں8 ہزار سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک بیماری کی وجہ سے 4 اموات ہوئیں۔ سپر بگ ٹائیفائیڈ کی علامات ٹائیفائیڈ سے متاثرہ شخص بخار کی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے جس کے بعد اُس کے پیٹ اور سر میں شدید درد اور مسلسل قے (الٹیوں) جبکہ بھوک نہ لگنے کی شکایت ہوتی ہے۔ ماہرین کا مشورہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈپرتھرڈجنریشن اینٹی بائیوٹکس ادویات کا اثر نہیں ہوتا، عوام ازخود دواؤں کے استعمال سےپرہیز کرے اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرے۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں ہیں کہ ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ کے نام سے جانی جانے والی مہلک بیماری سے متاثرہ مریض برطانیہ اور امریکا میں بھی موجود ہیں۔ پاکستان سے امریکا اور برطانیہ واپس جانے والوں میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ تشخیص کیا جارہا ہے۔ ایک ماہ قبل امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو مہلک بیماری سے متعلق سفری وارننگ جاری کی تھی جس کے مطابق تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ متاثرہ علاقے سفر کرنے سے گریز کریں یا انتہائی مجبوری کی حالت میں بہت زیادہ احتیاط کریں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ساتھ مل کر ماہرین نے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا تاکہ بیماری پر فوری قابو پایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…