منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دانتوں کی پیلاہٹ بھول جائیں ، چند منٹوں میں دانتوں کو سفید چمکتے موتی بنائیں

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ دانتوں کی پیلاہٹ سے پریشان ہیں ؟ کیا آپ اپنے دانتوں کے پیلے پن کی وجہ سے کھل کر مسکرانہیں پاتے ؟ کیا آپ اس مسئلے کی بنا پر اپنے دوستوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں ؟ جیسے کہ ہم جانتے ہیں آج کل دانتوں کی پیلاہٹ جیسے مسائل عام ہیں ۔ ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ہمارے دانتوں کی پیلاہٹ کے پیچھے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں ۔

تاہم دانتوں کی پیلاہٹ کی اہم وجوہات میں ضرورت سے ذیادہ مشروبات کا استعمال، شراب نوشی، چائے ، کافی ، سیگریٹ نوشی اور منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں ۔یاد رکھیں دانت ایسی چیز ہیں جن کو لوگ آپ سے ملاقات کے وقت سب سے پہلے نوٹس کرتے ہیں ۔ اگرچہ اچھی صحت اور اعتماد بھی ضروری چیزیں ہیں تاہم دانت بھی آپ کی شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں۔دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو سفید دانت اور خوبصورت مسکراہٹ پسند نہ کرتا ہو۔لوگ اکثر اوقات اپنے دانتوں کی سفیدی کیلئے کلینکل طریقے استعمال کرتے ہیں جو کافی مہنگے ہوتے ہیں ۔ پس اگر آپ اپنے گھر میں اپنے دانتوں کے پیلے پن سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں جو مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے دیکھیں ۔دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کیلئے پہلی تجویز کھانے کا سوڈا اور لیموں کا رس ہیں ۔ اس عمل کیلئے تھوڑا سا کھانے کا سوڈا لیں اور اس میں اتنا لیموں کا رس ملائیں جس سے پیسٹ بن جائے بعداز اس پیسٹ کو ٹوتھ برش پر لگا کر آرم سے دانت برش کریں ۔ اس پیسٹ کودانتوں پر 1منٹ تک لگا رہنے دیں پھر دھو ڈالیں ۔ لیکن ایک بات خیال رکھیں کھانے کے سوڈے کا استعمال بہت ذیادہ نہ کریں کیونکہ یہ دانتوں کے داغ صاف کرنے کے بعد دانتوں کی اوپری تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔دوسری اہم تجویز میں سٹرابیری اور نمک کا استعمال ہے ۔ سٹرابیریز میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دانتوں کیلئے بے حد مفید ہوتا ہے ۔ تاہم دانتوں کی صفائی کیلئے تین عدد بڑی سٹرابیریز لیں ان میں چٹکی بھر نمک ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس پیسٹ کی خاصی مقدار دانتوں پر لگا کر برش کریں اورپانچ منٹ تک دانتوں پر لگا رہنے ۔ اس پیسٹ میں چٹکی بھر کھانے کا سوڈا بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔تیسری اور سب سے اہم تجویز ناریل تیل کا استعمال ہے ۔ جیسے کہ ہم جانتے ہیں

ناریل تیل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ پس اس طریقے پر عمل کرنے کیلئے اتنا ناریل تیل لیں کہ آپکا منہ بھر جائے اور اسے ماؤتھ واش کی طرح منہ کے اندر حرکت دیتے رہیں اور دس سے پندرہ منٹ تک اسے منہ کے اندر رہنے بعد از پھینک دیں اور دانت برش کر لیں ۔ اس عمل کو ایک دن میں ایک مرتبہ دہرائیں ۔ ان تینوں تجاویز میں سے کسی ایک پر باقاعدہ عمل کرنے سے آپ چند دن میں واضح فرق محسوس کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…