پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

گہری نیند بستر پر آتی ہے یا جھولے میں؟ نئی تحقیق نے بتا دیا

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹرز لینڈ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے اس سوال کا جواب مل گیا ہے کہ زیادہ گہری نیند بستر پر آتی ہے یا جھولے میں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو نیند کا مسئلہ لاحق ہے تو اس کا یہ مسئلہ تھوڑے سے پیسے خرچ کرنے سے حل ہو سکتا ہے۔

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جھولے میں آہستگی سے ہلتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو جلد سو جانے میں مدد ملتی ہے بلکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ جنیوا یونی ورسٹی کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھولے پر سونے والے کی یادداشت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔ عام طور پر اب تک یہ سمجھا جا رہا تھا کہ بچوں کو جھولے میں بہتر نیند آتی ہے، تاہم نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بڑوں کو بھی جھولے میں گہری نیند آتی ہے اور ان کی ذہنی صحت پر اس سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یونی ورسٹی نے اپنی تحقیق کے لیے ایک خاص جھولنے والا بستر بنایا، جس کی آزمائش اٹھارہ نوجوانوں پر کی گئی، نتائج نے بتایا کہ نوجوانوں کو عام بستر کے مقابلے میں خاص جھولنے والے بستر پر زیادہ گہری نیند آئی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ جھولنے والے بستر پر نیند بھی زیادہ بار نہیں ٹوٹتی، جھولنے سے دماغ میں چلنے والی لہروں کی حرکت سست پڑ جاتی ہے، جس سے نیند گہری ہو جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…