پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سیاہ چاول صحت کے لیے مفید قرار

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے کالے یا سیاہ چاؤل کے فوائد تلاش کرتے ہوئے انہیں استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔ چاولوں کی خاص قسم کی بڑی مقدار انڈونیشیاء، تھائی لینڈ اور بھارت میں پائی جاتی ہے، سیاہ چاول کو انڈیا کی ریاست مانی پور میں ’چکھاؤ‘ کے نام سے

جانا جاتا ہے، سیاہ چاول کے فوائد کے بارے میں پہلی مرتبہ ماہرین نے بیان کیا۔ ماہرین کے مطابق کالے چاولوں میں آئرن، وٹامن ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو عام چاول میں نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ سیاہ چاول دیگر کے مقابلے میں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں اور ان کے استعمال سے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ چاول انسانی صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتے بلکہ ان میں موجود معدنیات ذیابیطس اور عارضہ قلب جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ چاولوں میں فائبر کی کثیر مقدار بھی پائی جاتی ہے جو خون میں موجود شوگر کی مقدار کو کم یا کنٹرول کرنے میں بہت مدد فراہم کرتی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کالے چاول استعمال کرنے والے صحت مند اور توانا رہتے ہیں جبکہ یہ غذا اُن کے میٹابولزم کو بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کالے چاولوں کا استعمال اپنے معالج سے مشورے کے بعد کریں کیونکہ ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال بیماری کو مزید خراب کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…