ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور کا دودھ اس موسم میں کون کون سی بیماریوں کے لئے مؤثر ہے؟

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں سردی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس ٹھنڈے موسم میں ہر کوئی کھانسی، نزلہ و زکام جیسی بیماریوں سے پریشان ہے۔ سردی میں ہمیں اس لیے زیادہ انفیکشنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیوں کہ ہماری ڈائیٹ اس موسم کے حساب سے شاید غذائیت سے بھرپور نہیں۔ کھجور کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ متعدد ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اس موسم میں اپنی ڈائیٹ میں

کھجور شامل کرنا مثبت ثابت ہوتا ہے۔ لیکن صرف میٹھے پکوان میں کھجور کا استعمال کرنے کے بجائے اسے دوسرے طریقوں سے بھی کھانا سیکھیں۔ کھجور غذائیت سے بھرپور ہے، جس کے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، پھر چاہے نظام ہاضمہ کے مسائل ہوں، دل کی صحت یا پھر ذیابطیس کا مسئلہ۔ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور اس موسم میں سردی، نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں بھی مؤثر ہے؟ کھجور میں وٹامن سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور اے ون جیسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ وٹامن سی ہمارے جسم کو متعدد انفیکشنز سے محفوظ رکھ سکتا ہے جن میں نزلہ زکام جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ کھجور کا دودھ ایسی بیماریوں سے نجات کا سب سے بڑا حل بھی ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ اس میں وٹامنز کے ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔ گرم موسم میں کھجور کھانا نقصان دہ تو نہیں؟ کھجور کا دودھ گھر پر کیسے بنائیں؟ یہاں پڑھیں: اجزاء: دودھ – 2 کپ کھجور – کٹے ہوئے آدھا کپ بادام – ڈیڑھ کھانے کا چمچ دار چینی پاؤڈر – آدھا چائے کا چمچ چینی – حسب ذائقہ ترکیب: کھجور کو 40 منٹ کے لیے آدھا کپ دودھ میں رکھیں، بعدازاں ان کھجور اور دودھ کو بلینڈر میں ڈالیں، جس کے ساتھ بادام بھی شامل کریں۔ اچھی طرح پیس لینے کے بعد اسے الگ رکھ دیں، ایک پتیلی میں رکھا ہوا دودھ ابالیں، جس کے بعد اس میں بلینڈ کیے کھجور شامل کریں، دار چینی پاؤڈر اور چینی ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔ کھجور کے دودھ کو گرم گرم پیئے تاکہ کھانسی میں واضح فرق محسوس ہو۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…