پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

زیادہ کھانے کے باوجود بھی کچھ افراد کا جسمانی وزن کیوں نہیں بڑھتا؟

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دل چاہتا ہے کھاتے ہیں اور بہت زیادہ کھاتے ہیں مگر جسمانی وزن بڑھتا نہیں جو کہ کچھ افراد کو ناانصافی بھی لگ سکتی ہے۔ تو اب سائنس نے اس کی وجہ تلاش کرلی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ درحقیقت جسمانی وزن کا انحصار لوگوں کی اپنی قوت ارادی پر نہیں بلکہ ان کے جینز پر ہوتا ہے۔

موٹاپا ان 10 خطرناک امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسے جینز کو شناخت کیا جو کسی فرد کے میٹابولزم کو بڑھانے یا چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ جینز ڈیڑھ ہزار سے زائد دبلے پتلے مگر صحت مند افراد میں دریافت کیا گیا۔ پہلے مانا جاتا تھا کہ یہ جینز ایسے افراد کے اندر خوراک کے حوالے سے دلچسپی کم کرتے ہیں ، مگر تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس میں صداقت نہیں بلکہ رضاکاروں میں سے 40 فیصد افراد ایسی غذاﺅں کو پسند کرتے تھے جو موٹاپے کا باعث بن سکتی ہیں۔ محققین نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ پتلے افراد کے یہ جینز کچھ لوگوں کے اندر کھانے کی رغبت کم کرتے ہیں جبکہ کچھ میں بڑھاتے ہیں، مگر پھر بھی ان کا وزن نہیں بڑھتا۔ انہوں نے کہا کہ اس تحقیق سے پہلی بار ثابت ہوتا ہے کہ ایسے افراد کا وزن جینیاتی طور پر مستحکم رہتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ان رضاکاروں کے تھوک کے نمونے لے کر ان کا موازنہ موٹاپے کے شکار 2 افراد کے نموں سے کیا گیا۔  موٹاپا کم ہو تو چربی کہاں جاتی ہے؟ جس سے محققین نے 4 نئے جینیاتی ریجن دریافت کیے جو جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اب محققین ایسے افراد پر ایک اور تجربہ کرنا چاہتے ہیں جس میں انہیں بسیار خوری کا مشورہ دیا جائے گا اور پھر اس کے جسم پر مرتب اثرات دیکھیں جائیں گے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پلوس جینیٹکس میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…