اسلام آباد (این این آئی) وزیرخزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ایکنک نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دیدی ۔ جاری بیان کے مطابق پولیو خاتمے کا ہنگامی نظر ثانی شدہ پلان986.26ملین ڈالر کا ہوگا ،اس ہنگامی منصوبہ کے ذریعے عام ویکسی نیشن کے علاوہ بھی ملک میں اضافی پولیو خاتمہ مہم چلائی جائیں گے ۔ ایکنک نے مردان صوابی 42کلوْمیٹر روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈبل کرنیکی منظوری دیدی ۔مردان صوابی منصوبہ شاہراہ منصوبہ پر 9550.10ملین روپے لاگت آئیگی۔