جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی ماہرین صحت کا سردرد کی گولی ’اسپرین‘ کے استعمال سے متعلق ہولناک انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے سردرد کی گولی ’اسپرین‘ کے استعمال سے متعلق ہولناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں اس دوا کے فوائد ہیں وہی بڑا نقصان بھی سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرین نے اسپرین کے فوائد بیان کرنے کے بعد اس کے نتائج کا ایک بار پھر مطالعہ کیا۔

جس کے دوران خوفناک بات سامنے آئی۔ کنگز کالج لندن اور نیویارک کے ڈاکٹرز نے تحقیق کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد معمول کے مطابق اسپرین کھانے والے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا۔ ماہرین نے کوائف کی مکمل جانچ کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ جو لوگ ادھیڑ عمر میں روزانہ اسپرین گولی کھاتے ہیں انہیں یہ فائدہ نہیں بلکہ حد سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ کینسر کے خاتمے میں‌ اسپرین کا اہم کردار، حیران کن نتائج تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپرین جہاں خون پتلا کرنے میں فائدے مند ثابت ہوئی مگر ادھیڑ عمر لوگوں کے پٹھوں کو یہ دوا کمزور کررہی ہے جو عارضہ قلب سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 45 سال سے زیادہ عمر والے افراد جو روزانہ یا ہفتے میں چار سے زائد بار اسپرین استعمال کرتے ہیں اُن کے جسم میں خون بہنے (اندرونی خون کی روانی) کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپرین استعمال کرنے والے لوگوں کو ہارٹ اٹیک، اسٹروک کا امکان دیگر کے مقابلے میں 11 فیصد تو کم تھا مگر اُن کے جسم میں خون بہنے کی رفتار میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔ اسپرین کے 5 حیرت انگیز استعمالات ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سین ژینگ کا کہنا تھا کہ ’تحقیق میں جن لوگوں کو شامل کیا گیا اُن میں سے 210 افراد ایسے سامنے آئے جن کو انٹرنل بلیڈنگ شروع ہوچکی تھی۔ ماہرین نے صحت مند لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اس گولی کو استعمال نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…