تلی ہوئی مچھلی کھانے کے شوقین افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں

25  جنوری‬‮  2019

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوگ تلی ہوئی مچھلی بہت شوق سے کھاتے ہیں مگر یہ عادت جلد موت کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈیپ فرائی پکوان خصوصاً مچھلی اور چکن زیادہ کھانا قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ تلی ہوئی اشیاء جیسے مچھلی یا

چکن وغیرہ کھانے سے کسی بھی سبب موت کا خطرہ 8 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں فرائی چکن اور مچھلی اور قبل از وقت موت کے درمیان مضبوط تعلق دریافت کیا گیا جس کی وجہ محققین کے خیال میں انہیں ڈیپ فرائی کرنا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ روزانہ فرائیڈ چکن کا ایک ٹکڑا کھانا ہی کسی بھی سبب موت کا خطرہ 13 فیصد جبکہ دل کے امراض سے موت کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ اسی طرح روزانہ تلی ہوئی مچھلی کھانے سے یہ خطرہ بالترتیب 7 اور 13 تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ ان غذاﺅں کا کم استعمال بھی یہ خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 50 سے 79 سال کی ایک لاکھ سے زائد خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ 18 سال تک لیا گیا۔ اس دورانیے میں 31 ہزار سے زائد خواتین کا انتقال ہوگیا جن میں سے 9 ہزار سے زائد دل کے امراض، 8 ہزار سے زائد کینسر اور 13 ہزار کی اموات دیگر وجوہات کے باعث ہوئیں۔ امریکا کی آئیووا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر تلی ہوئی غذا کھانا خون کی شریانوں سے جڑے امراض سمیت دیگر سے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…