پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

کیا آپ بڑھتے جسمانی وزن سے پریشان ہیں اور تیزی سے اس سے نجات چاہتے ہیں ؟ تو ہر صبح اس چیز کا استعمال کرنا شروع کریں

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بڑھتے جسمانی وزن سے پریشان ہیں اور تیزی سے اس سے نجات چاہتے ہیں ؟ تو جان لیں کہ یہ کوئی آسان کام نہیں۔ جسمانی وزن میں کمی اور اسے دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے متوازن غذا اور جسمانی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی غذائیں جو میٹابولزم کو متحرک کریں جیسے پھل، سزیاں اور دیگر، ان میں سے ہی ایک ادرک بھی ہے۔

ادرک سے آپ کیا فوائد حاصل کرسکتے ہیں؟ ادرک ایسی جڑی بوٹی ہے ہاضمے کے لیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے اور جسمانی مدافعتی نظام بھی مضبوط کرتی ہے اور اس کے متعدد فوائد ایک کپ گرم ادرک کی چائے سے حاصل کرنا ممکن ہے۔ اور یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک کپ گرم ادرک کی چائے روزانہ توند کی چربی گھلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ادرک کی چائے توند کیسے کم کرتی ہے؟ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ادرک نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے جس کا استعمال غذائی نالی میں خوراک کے سفر کو تیز کرتا ہے، گیس، پیٹ پھولنے اور اکڑن کی شکایت کم کرتا ہے۔ صحت مند نظام ہاضمہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے اور اگر آپ جزو بدن بنائی جانے والی غذا مناسب طریقے سے خارج نہیں کرتے تو میٹابولزم متاثر ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن سے نجات مشکل ترین ہوجاتا ہے۔ ادرک کی چائے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جو کہ اسے میٹھے مشروبات کا بہترین متبادل بناتا ہے۔ اس چائے کو گھر میں بنانے کا طریقہ درج ذیل ہیں۔ اس میٹھی سوغات کو کھانا عادت بنالیں۔اجزا ایک چائے کا چمچ ادرک، باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ایک چائے کا چمچ پتی (ایک کپ چائے کے لیے) تین کپ پانی ایک چائے کا چمچ شہد بنانے کا طریقہ ایک برتن لیں اور اس میں پانی انڈیل دیں۔ اس کے بعد ادرک کے ٹکڑوں کا اضافہ کریں اور پانی ابلنے دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو چائے کی پتی اور شہد کا اضافہ کردیں۔ تین سے چار منٹ تک چائے کو ابلنے دیں اور اس کا اثر بڑھانے کے لیے چٹکی بھر لیموں کے عرق کا اضافہ کردیں۔ ادرک کی چائے تیار ہے، صبح اسے پینا میٹابولزم کو تیزی سے حرکت میں لانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…