بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

الٹراساونڈ کے بغیر پیدا ہونے والے بچے کی جنس جاننا انتہائی آسان

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الٹراساؤند ٹیکنالوجی کی آمد سے قبل اپنے ہونے والے بچے کی جنس جاننے کی خواہشمند مائیں کچھ ایسے اشاروں پر بھروسہ کرتی تھیں جو کہ ممکنہ طور پر انہیں رحم میں موجود بچے کی جنس سے مطلع کرتے تھے۔ آج حاملہ خواتین جنس کی نشاندہی کے لیے سائنس کا سہارا لے سکتی ہیں مگر اب بھی کچھ خواتین جنس کی پیش گوئی کے لیے کچھ قدیم طریقے آزمانا پسند کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی اس حوالے سے متجسس ہیں تو جنس کی پیشگوئی کے لیے ان میں سے چند طریقے استعمال کریں اور دیکھیں کہ آپ کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ پیٹ کے اوپر انگوٹھی لٹکا کر دیکھیں کیا آپ کو معلوم ہے اس کام کے لیے شادی کی انگوٹھی بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟ بچوں کی جنس معلوم کرنے کے سب سے پرانے طریقوں میں سے ایک شادی کی انگوٹھی کو ایک دھاگے سے باندھ کر ماں کے پیٹ پر لٹکانا ہے۔ اگر انگوٹھی دائرے میں گھومے تو آپ کو بیٹا ہوگا، اور اگر یہ دائیں بائیں گھومے تو بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے؟ دھڑکن کی رفتار جانچیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن سست ہے اور 140 دھڑکن فی منٹ سے کم ہی رہتی ہے تو یہ لڑکا ہوگا۔ لیکن اگر دھڑکن 140 فی منٹ سے زیادہ ہو تو آپ ایک لڑکی کے والدین بننے والے ہیں۔ کیا کھانے کا دل چاہ رہا ہے؟ سوچیں کہ آپ کو کس چیز کی بھوک محسوس ہو رہی ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر رحم میں لڑکا ہے تو ماؤں کو پروٹین سے بھرپور غذاؤں مثلاً گوشت کی اشتہا محسوس ہوتی ہے۔ اسی دلیل کے تحت وہ خواتین جو کسی لڑکی کو جنم دینے والی ہوتی ہیں انہیں میٹھی چیزیں مثلاً پھل اور بسکٹس وغیرہ کھانے کا دل کرتا ہے۔ پیٹ کی ساخت اپنے پیٹ کو شیشے میں دیکھیں۔ اگر آپ کا پیٹ ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے اپنی قمیض کے نیچے باسکٹ بال چھپا رکھی ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو بیٹا پیدا ہونے والا ہو۔

لیکن اگر ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے پورا تربوز نگل لیا ہے تو ہوسکتا ہے آپ بیٹی کی ماں بننے والی ہیں۔ پیشاب کی رنگت اگر آپ کا پیشاب تیز پیلے رنگ کا ہے تو کچھ لوگوں کے مطابق یہ لڑکے کی علامت ہے، اور اگر آپ کا پیشاب پھیکے پیلے رنگ کا ہے تو یہ بیٹی ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔ مرد کا وزن اپنے شوہر کے وزن پر نظر رکھیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ کے حمل کے دوران آپ کے شوہر کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے تو آپ کے گھر جلد ہی ایک لڑکے کی آمد متوقع ہے۔ اگر شوہر

اپنا وزن برقرار رکھیں تو یہ لڑکی ہونے کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ بال بڑھنے کی رفتار کچھ لوگوں کے مطابق وہ خواتین جن کو بیٹے کی پیدائش متوقع ہوتی ہے ان کی ٹانگوں کے بال تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ اگر خاتون کے رحم میں لڑکی ہو تو بالوں کے بڑھنے کی رفتار مناسب ہی رہتی ہے۔ ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانا کچھ بوڑھی خواتین مانتی ہیں کہ اگر رحم میں لڑکا ہو تو مائیں ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانے سے کتراتی نہیں ہیں جبکہ اگر لڑکی ہو تو مائیں خشک حصے کھانا پسند نہیں کرتیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…