ان سبز پتوں کے فائدے جانتے ہیں؟

3  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میتھی ایک عام دستیاب بوٹی یا یوں کہہ لیں سبزی ہے جو اکثر افراد آلو کے ساتھ بنانا پسند کرتے ہیں یا بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اس کا استعمال کرتی ہیں۔ مگر کیا آپ کو پتا ہے کہ یہ سبز پتے صحت کے لیے کتنے فائدہ مند ہیں جس کے بیج بھی مصالحے اور مختلف ادویات کی تیاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں؟ اگر معلوم نہیں تو میتھی کے فوائد جان لیں۔

انڈے اور پالک یاداشت کے لیے بہتر ماں کے دودھ کی مقدار بڑھائے میتھی بریسٹ ملک کی مقدار بڑھانے کے لیے کافی فائدہ مند ہے، اسے چائے یا سپلیمنٹ کی شکل میں استعمال کرنا خواتین کو اس مسئلے سے نجات پانے میں مدد دے سکتا ہے۔ جسمانی ورم میں کمی میتھی جراثیم کش ہونے کے ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسمانی ورم میں کرکے مختلف امراض جیسے ڈپریشن، امراض قلب اور جوڑوں کے درد وغیرہ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ پھل اور سبزیاں فالج سے بچاؤ کے لیے مفید نظام ہاضمہ بہتر کرے یہ بھوک بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہے جبکہ غذائی نالی کے مختلف مسائل جیسے بدہضمی، قبض اور گیس جیسے مسائل کے خلاف بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس کو کھانے سے معدے میں شوگر جذب ہونے کی رفتار سست ہوتی ہے اور انسولین کی پیداوار بڑھتی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اسے بہترین ثابت کرتا ہے جبکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…