پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’تائی چی‘ میں چھپے معمر افراد کی تندرستی کے راز

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تندرست رہنے کے لیے آہستہ ورزش کرنا بھی انسانی صحت اور بالخصوص معمر افراد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم یونیورسٹی کے ماہرین نے معمر افراد کے چاق و چوبند رہنے کے حوالے سے تحقیق کی جس میں 65 سے 75 کی عمروں کے درمیان بزرگوں کو چین کی قدیمی ورزش ’تائی چی‘ کروائی گئی۔

تحقیق میں حصہ لینے والے بزرگوں میں سے کوئی بھی باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتا تھا، البتہ انہیں منتخب کرنے کے بعد 12 ہفتے تک تائی چی ورزش کروائی گئی۔ محققین کے مطابق تائی چی کرنے والے معمر افراد کے جسم میں دباؤ اور کسی بھی قسم کی کیمیائی تبدیلی و عمل تکسید کے درجے کی پیمائش بھی کی گئی۔ تین ماہ تک مسلسل آہستہ ورزش یعنی تائی چی کرنے والے ادھیڑ عمر کے افراد کا جب طبی معائنہ کیا گیا تو اُن کا بلڈ پریشر، خون کی روانی بالکل نارمل رہی۔ صحت مند بڑھاپا کیسے گزارا جائے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ تائی چی کرنے والے افراد کی خون کی شریانیں پہلی کی نسب زیادہ لچکدار تھیں جبکہ اُن کا بلڈپریشر بھی بہتر ہوگیا تھا جبکہ صحت کے حوالے سے بھی اُن کی طبیعت بہت بہتر تھی۔ تائی چی کیا ہے؟ تائی چی قدیم طریقہ ورزش ہے جو صرف چین کے معمر افراد کرتے ہیں، اس کے تحت کسی بھی شخص کو پسینہ بہانے یا زیادہ طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی کہ اُس کا سانس پھول جائے۔ اس ورزش کو چین کے شہری جسمانی دفاع کے لیے کرتے تھے پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ بزرگوں کی باقاعدہ ورزش بن گئی۔ ڈاکٹر جیت ویلدوے جزن جو تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھیں اُن کا کہنا ہے کہ ’تائی چی سے بھی دل کے دھڑکنوں کی رفتار بڑھی مگر اسے قابو میں بھی رکھا جاسکتا ہے، کسی بھی مقدار میں ہر طرح کی ورزش آپ کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے‘۔ بڑھاپا روکنے والی غذائیں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم صحت مند رہنے کے لیے مختلف اقسام کی ایسی ورزشیں کرتے ہیں جس کو کرنے کی وجہ سے خاصہ پسینہ بہہ جاتا ہے، اس طرح کی ورزش بزرگ تو کسی صورت نہیں کرسکتے کیونکہ پیسنہ بہنے کی صورت میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے جسے معمر افراد برداشت نہیں کرسکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…