کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) معاشرے میں کئی انسان ایسے بھی ہیں جو اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے مایوسی کا شکار نظر آتے ہیں اور ایسے افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا قد دراز ہو۔ تاہم ایک حالیہ تحقیق میں طویل القامت افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا رور سائیڈ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو افراد طویل القامت ہوتے ہیں۔
ان میں کینسر کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ سائنس جرنل ‘رائل سوسائٹی آف پبلشنگ‘ کے ایک جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ مرد اور خواتین جن کا قد دراز ہوتا ہے، ان میں عام افراد کے مقابلے کینسر کا شکار ہونے کے امکانات واضح ہوتے ہیں۔ ’پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی‘ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرد و خواتین میں قد کی مقررہ حد سے زائد لمبائی کے بعد ان میں کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیق تقریباً 10 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جن میں مختلف قدامت اور بیماریوں میں مبتلا افراد شامل تھے۔ ماہرین نے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ اگر کوئی مرد 5 فٹ 7 انچ اور خاتون 5 فٹ 3 انچ سے زائد طویل القامت ہے تو ان میں کینسر کے شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ ‘لمبے قد سے کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں’رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مرد و خواتین اگر بتائے گئے قد سے اگر 4 انچ اضافی قد کے حامل ہوں گے تو ان میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے 10 فیصد امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہر 4 انچ قد بڑھ جانے سے مرد و خواتین میں کینسر پیدا ہونے کے 10 فیصد امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوں کہ طویل القامت انسان کے تمام عضو لمبے ہوتے ہیں، اسی طرح ان کے اندرونی جسمانی خلیات بھی زیادہ اور لمبے ہوتے ہیں، جن میں کینسر پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق
انسانوں کی طرح طویل القامت اور جسامت جانور بھی چھوٹے جانوروں کے مقابلے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا جلد شکار ہوجاتے ہیں، تاہم ان کے جسم میں قدرتی طور پر ایسی توانائی موجود ہوتی ہے جو بیماریوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض مرتبہ طویل القامت مرد و خواتین میں کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات میں فرق بھی پاتا جاتا ہے، بعض دراز قد خواتین میں مردوں کے مقابلے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات تین فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ ٹی وی دیکھنا
بن سکتا ہے کینسر کا باعث، تحقیق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طویل القامت افراد مین زیادہ تر گردوں، لمفوما اور کولون کینسر ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یورپ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چھوٹے قد کے مقابلے میں دراز قد کے حامل افراد میں کینسر کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ یورپ میں ہونے والی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ مخصوص قد کے بعد ہر فرد کے 4 انچ قد بڑھنے پر 13 فیصد کینسر پیدا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔