اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں زیادہ تر گھروں میں صبح کے وقت ناشے میں انڈہ کھانے کا رجحان پایا جاتا ہے،ناشے کیلئے رات کے وقت یا پہلے سے ہی انڈے خرید لئے جاتے ہیں اور انہیں فریج میں انڈوں کیلئے بنی مخصوص جگہ پر رکھ دیاجاتا ہے مگر اب ایک انتباہ سامنے آیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈوں کو فریج میں ان کیلئے بنے مخصوص پلاسٹک ریک میں رکھنا صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق ایک امریکی طبی ادارے کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ ت
حقیق میں کہا گیا ہے کہ انڈوں کو فریج میں رکھنا ٹھیک ہے مگر اس کے دروازے میں بنے ریک پر کبھی بھی نہیں رکھیں۔ تحقیق کے مطابق انڈوں کو فریج کے دروازے میں بنے اس ریک میں رکھنا اسے درجہ حرارت میں کمی بیشی کی زد میں لا سکتا ہے کیونکہ دن بھر اس مشین کا دروازہ کھلتا اور بند ہوتا رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں انڈے تیزی سے خراب ہونے لگتے ہیں۔ تو انڈوں کو رکھنے کے لیے فریج کے شیلف کو ہی استعمال کریں یا اندرونی خانے میں رکھیں تاکہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہوسکیں۔