وہ عام چیزیں جن کا زیادہ استعمال بیمار بنادے

27  اکتوبر‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر ایک کو معلوم ہے کہ کوئی بھی غذا اور دوا اسی وقت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جب اعتدال میں رہ کر انہیں کھایا جائے۔ نہیں تو غذا یا دوا کا زیادہ استعمال کرنے کا نتیجہ تباہ کن بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ یہاں آپ ایسی غذاﺅں کے بارے میں جان سکیں گے جن کا زیادہ استعمال صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔  کولڈ ڈرنکس کے یہ نقصانات جانتے ہیں۔

سویا ساس سوپ وغیرہ میں استعمال ہونے والا سویا ساس کو کچھ لوگوں ویسے ہی پی جاتے ہیں، تاہم اس کا نتیجہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔ امریکا میں 2013 میں ایک نوجوان نے ایک بوتل سویا ساس کو پی لیا، جس کے بعد اس پر غشی طاری ہوگئی، ڈاکٹروں نے بعد میں جسم میں پانی کی شدید کمی اور نمکیات کی بہت زیادہ مقدار کی تشخیص کی، یہ عدم توازن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ چائے حد سے زیادہ چائے پینے کی عادت بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں گردوں کے افعال بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں، خصوصاً سیاہ چائے کا زیادہ استعمال گردوں کا مریض بناسکتا ہے۔ دن بھر میں 6 کپ سے زیادہ چائے پینا طبی ماہرین نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ (فلورائیڈ والا) فلورائیڈ سے پاک ٹوتھ پیسٹ کی کچھ مقدار کو نگل لینے سے محض معدے میں گڑبڑ کا ہی خطرہ بڑھتا ہے، تاہم فلورائیڈ والا ٹوتھ پیسٹ نگل لینا کافی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً بچوں کے لیے، کیونکہ اس سے معدے میں درد اور غشی طاری ہوسکتی ہے۔ سافٹ ڈرنکس سافٹ ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، نئی طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق بہت زیادہ چینی کا استعمال ذیابیطس، امراض قلب اور دیگر متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ چائے صحت کے لیے اچھی یا نہیں؟ جائفل معمولی مقدار میں جائفل کو کھا لینا تو محفوظ ہوتا ہے مگر 2 کھانے کے چمچ جائفل کو کھانا ذہنی واہموں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ملیٹھی دو ہفتے تک زیادہ ملیٹھی کھانا دل کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے، اس کی وجہ اس میں موجود ایک کیمیکل ہے جو کہ جسم میں پوٹاشیم کی سطح کم کرتا ہے، جب پوٹاشیم کی سطح کم ہوتی ہے تو بلڈ پریشر بڑھتا ہے، جس کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ بنتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…