بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دن میں کم از کم 2ٹماٹر کھانے کے ایسے فائدے جو شاید آپ کو آج سے پہلے کسی نے نہیں بتائے ہونگے،جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ٗریاست بالٹی مور کے مرکز برائے صحت کے ماہرین کے مطابق ٹماٹر تمباکو نوشی ترک کرنے والے افرادکیلئے بھی فائدہ مند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں۔

یورپ میں ماہرین نے انسانی صحت اور پھلوں کے درمیان گہرے تعلق کا مشاہدہ کرنے کیلئے 2002ء میں ایک سروے کیا ، جس میں جرمنی، انگلینڈ اور ناروے کے تقریباً 680 افراد نے شرکت کی تھی اور سروے2 مراحل پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلے میں ان افراد سے سوالنامہ حل کرایا گیا، جس میں ان کی عمر ٗ قد ٗ وزن ٗ جنس ٗ آمدنی خوراک، صحت اور جسمانی سرگرمی سے متعلق سوالات تھے۔دوسرے مرحلے میں ان افراد کے پھیپھڑوں کے دو اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، جس میں ایک شخص 6 سیکنڈ میں ناک کے ذریعے کتنی ہوا اندر کھینچتا اور ایک سیکنڈ میں کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے۔10برس بعد ان افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیاتو سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران جن افراد نے زیادہ پھل بالخصوص ٹما ٹر کا استعمال کیا ان کے پھیپھڑے زیادہ صحتمند اور بہتر کام کر رہے تھے یہاں تک کہ تمباکو نوشی سے متاثرہ پھیپھڑوں کی صحت بھی بہتردکھائی دی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اورٹماٹر کے استعمال کے مثبت اثرات پھیپھڑوں کے ساتھ سانس کی دائمی امراض پر بھی نظر آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…