بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فوڈ سپلیمنٹس میں ویاگرا جیسی خطرناک ڈرگ شامل ہونے کا انکشاف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر افراد اپنی صحت کو فوری بہتر کرنے اور اپنے معالج کے مشورے سے فوڈ سپلیمنٹ کا انتخاب کرتے ہیں جو مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں ادویات کا جائزہ لینے والے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فوڈ سپلیمنٹ بنانے والی کمپنیوں کو انتباہ جاری کردیا۔

ایف ڈی اے کی جانب سے 2007 سے 2016 کے درمیان 776 مصنوعات کو انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی مصنوعات میں غیر اعلانیہ طور پر غیر منظور شدہ ڈرگ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایف ڈی اے امریکی مارکیٹ میں ہر سال بڑی تعداد میں فروخت ہونے والی مصنوعات کی جانچ کرتا ہے۔ ایف ڈی اے کی جانب سے دیے جانے والے انتباہ میں 98 فیصد وہ مصنوعات شامل ہیں جو جنسی خواہش کو بڑھانے، وزن گھٹانے اور مسلز بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ امریکی ادارے کے مطابق وزن گھٹانے والی مصنوعات میں بڑی مقدار ویاگرا موجود ہے، اسی طرح دیگر پوشیدہ ڈرگ میں بے چینی کے خاتمے اور قبض کے خاتمے کی ادویات شامل ہیں جن میں غیر معیاری ڈرگ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جوڑوں کے درد، پٹھوں کے درد ہڈیوں کے کینسر، جے چینی کے دین جانے والی ادویات اور صحت سے متعلق دیگر 14 ادویات میں غیر معیاری ڈرگ شامل ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ملٹی وٹامن کی وجہ سے انسانی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جبکہ تحقیق کے مطابق فوڈ سپلیمنٹ میں ویاگرا جیسی غیر ضروری ڈرگ بھی شامل ہوتی ہیں جن کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…