بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایران: خوبصورت ناک کیلئے سالانہ 24 ہزار آپریشن

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں حسین نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لینا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن ایرانی معاشرے میں ناک کو تمام زوایوں سے خوبصورت بنوانے کے لیے سالانہ 24 ہزار آپریشن ہوتے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سرکاری اشاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ پورے ملک میں سالانہ تقریباً 40 ہزار پلاسٹک سرجری پر مبنی آپریشن ہوتے ہیں۔

جس میں 40 فیصد محض ناک کی سرجری کے ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایرانی معاشرے میں خواتین اپنے حسن و زیبائش پرخصوصی توجہ دیتی ہیں اور ان کے لیے ناک کی خوبصورتی تمام دیگر اعضاء کی خوبصورتی سے زیادہ اہمت ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار حقیقت میں کہیں زیادہ ہیں کیونکہ متعدد غیر ملکی ڈاکٹرز امیر زادی ایرانی خواتین سے پیسہ کمانے کے لیے غیر رجسٹرڈ آپریشن بھی کرتے ہیں۔ ناک کی پلاسٹک سرجری سے متعلق بتایا کہ ایران کے متعدد شہروں اور مصافات میں بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ کلینک موجود ہیں جہاں رعایتی قیتموں میں پلاسٹک سرجری اور لیپوسکشن ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ لیپوسکشن کے ذریعے جسم سے اضافی جربی نکالنے اور اسے متوازن بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔ ایران میں ناک کی پلاسٹک سرجری کرانا معیوب بات نہیں سمجھی جاتی بلکہ متعدد خواتین ناک پر سفید پٹی باندھے گھومتی نظر آتی ہیں۔ اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ خواتین کے ساتھ مرد بھی ناک کی پلاسٹک سرجری میں دلچسپی لیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…