بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ادرک کی چائے، جسم کو صحت مند بنائے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادرک کےبے انتہا فوائد کے باعث اسے نہ صرف کھانوں بلکہ متعدد ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے مفید غذائی اجزا سے بھرپور یہ بوٹی انسانی جسم کے لیے حیرت انگیز فوائد سے مالا مال ہے۔ ادرک کے استعمال سے نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں تو مدد ملتی ہی ہے اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کم کرنے ، وزن کم کرنے میں مدد، جسم کو ترو تازہ رکھنے میں بھی کارآمد ہے۔

ادرک کی چائے ادرک کو استعمال کرنے کے بہت سے فائدے ہیں جس میں ایک ادرک کی چائے بھی ہے اس کے لیے 2 انچ تازہ ادرک کا ٹکڑا لے کر ایک سے ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح ابالیں اس کے بعد ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔ اس چائے سے حاصل ہونے والے کچھ فوائد ہم نے یہاں لکھے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ بھی اس کی خصوصیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ بہتر ہاضمہ روزانہ کی بنیاد پر ادرک کی چائے پینے سے ہاضمے میں بہتری دیکھی گئی ہے اس کے ساتھ یہ متلی کی کیفیت اور الٹی میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ کولیسٹرول قابو میں رکھے متعدد ریسرچز اور تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ادرک میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ یہ دل کو بھی صحت یاب رکھتی ہے۔ جسم کو تروتازہ رکھے بہت سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر پانی کی ضروری مقدار نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہےجس سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، ادرک کی چائے آپ کے پانی کی کمی کو پورا کرتے ہوئے آپ کو تروتازہ رکھے گی۔ تیزابیت سے چھٹکارہ تیزابیت سے جسم کے افعال کو خاصہ نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ یہ شکایت مرغن کھانوں کی وجہ سے خاصی عام ہوتی جارہی ہے چناچہ ادرک میں شامل انسدادِ تیزابیت اجزا اس تکلیف کو دور کرنے میں خاصے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بہت سے بیماریوں سے بچانےکے لیے مفید ہیں جس میں دل کی بیماریاں، یاداشت ختم ہوجانا، کینسر بھی شامل ہیں جبکہ یہ بڑھاپے کے اثرات سے بھی بچاتی ہے۔ خون میں شوگر کی مقدار ادرک انسانی جسم میں موجود خون میں چینی کی مقدار قابو میں رکھتی ہے جس سے آپ میں ذیابطیس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ وزن میں کمیاچھی خوراک اور باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ ادرک کی چائے وزن کم کرنے میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اس کے ساتھ یہ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…