لاہور(آئی این پی)وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہیلتھ و ہیومن ریسورسز کی ترقی صحت کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، عالمی ادارہ صحت پہلے ہی پنجاب کے شعبہ صحت میں گرانقدرخدمات انجام دے رہاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سے عالمی ادارہ صحت کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر صحت نے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ
ڈبلیوایچ او پنجاب میں ایچ آرایچ آبزرویٹری قائم کرے گا،ہیلتھ ہیومن ریسورس کیلیے ڈبلیوایچ اواسٹریٹجک فریم ورک میں بھی تعاون کریگا،عالمی ادارہ صحت پہلے ہی پنجاب کے شعبہ صحت میں گرانقدرخدمات انجام دے رہاہے، ہیلتھ وہیومن ریسورسز کی ترقی صحت کیاہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔ماریو رابرٹو نے کہا کہ دیگرممالک میں ہیلتھ ہیومن ریسورسزکے فروغ کیلیے خدمات فراہم کرچکا ہوں،پنجاب میں بھی محکمہ صحت کی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔