اسلام آاباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں موٹے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہر کوئی بڑھتے ہوئے وزن سے نہ صرف پریشان رہتا ہے بلکہ اسے کم کرنے کے جتن بھی کرتا دکھائی دیتا ہے لیکن اب ماہرین صحت نے وزن کم کرنے کے لیے انتہائی آسان نسخہ بتادیا ہے۔وزن کم کرنے کے لیے بھوک برداشت کرنا یا اپنی پسندیدہ چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا اس کا حل نہیں ہوتا بلکہ جسم کو ایسی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اندر سے غیر ضروری
چکنائی کا خاتمہ کرے۔اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ ڈرنکس اور سوڈا کا انتخاب کرتے ہیں جب کہ ڈائٹ مشروبات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ پایا جاتا ہے جو بھوک لگنے والے ہارمونز کو پیدا کرکے مزید بھوک کو بڑھا دیتا ہے جس کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے۔لیمو پانی سر سے خشکی کا خاتمہ کرتا ہے اور ساتھ ہی اس کے استعمال سے وزن میں بھی تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق لیمو میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے جو جسم مین فیٹ کو کم کرتا ہے۔