اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ان 5 غذاؤں کا استعمال گھٹنوں کے درد سے نجات دلائے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ معمولات کی انجام دہی میں ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں جس میں گھٹنوں کا درد ایسا مرض ہے جو اگر شدت اختیار کر جائے تو انسان کی حرکات و سکنات کو محدود کرسکتا ہے۔ اگر یہ درد اتنا شدید ہو کہ آپ کو اٹھنے بیٹھنے میں دشواری کا سامنا ہو تو یہ آرتھرائٹس بھی ہوسکتا ہے اس صورت میں سب سے بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

لیکن یہاں ہم 5 ایسی غذاؤں کا ذکر کررہے ہیں جو گھٹنے کے درد کی تکلیف سے نجات میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔ سیب کا سرکہ گھٹنے کے ساتھ جوڑوں کے درد کی تکلیف میں سیب کا سرکہ انتہائی مفید ہے اس میں جوڑوں کے درمیان پائی جانے والے گودے میں اضافہ کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس سے آپ درد میں کمی ہوگی اور آسانی سے اپنے تمام کام انجام دے سکیں گے۔ آپ اسے روزانہ سونے سے قبل پانی میں ڈال کر پی سکتے ہیں اس کے علاوہ اس کی تھوڑی مقدار پانی کے ٹب میں شامل کر کے گھٹنے کو اس میں بھگونا بھی مفید ہوگا۔ اس کے علاوہ سیب کے سرکے کو کھوپرے کے تیل میں شامل کر کے متاثرہ مقام پر اس کی مالش کرنے سے بھی فائدہ پہنچے گا۔ ادرک ادرک ایک ایسی سبزی ہے جس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو درد کشا ہیں جبکہ اس میں سوزش کم کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہےچناچہ آرتھرائٹس اور پٹھوں کے کھچاؤ اور چوٹ لگنے کی صورت میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے تازہ ادرک کا ایک ٹکڑا ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر ابالیں ، بہتر ذائقے کے لیے آپ اس میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کرسکتے ہیں، آپ ادرک کی اس چائے کے 2 سے 3 کپ وقفے وقفے دن بھر میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ درد کی جگہ پر ادرک کے تیل کی مالش سے بھی درد کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ہلدی ایشیائی کھانوں میں استعمال ہونے والی یہ انتہائی مفید شے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے مالا مال ہے اس میں نہ صرف درد کم کرنے بلکہ سوجن کم کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے نیم گرم دودھ میں ہلدی پاؤڈر شامل کر کے پیئں اس کے علاوہ آپ اسے ادرک کی چائے میں ادرک کے ساتھ ہی ابال کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جبکہ معالج کے مشورے سے 250 ملی

گرام سے 500 ملی گرام کی مقدار والے ہلدی کے کیپسول بھی دن میں 2 سے 3 دفعہ لیے جاسکتے ہیں۔ لیموں لیموں میں صحت کے حوالے سے بے پناہ فوائد موجود ہیں، اس میں موجود سٹرک ایسڈ یورک ایسڈ کی زیادتی کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو آرتھرائٹس کا سبب بنتا ہے، اس کے ساتھ لیموں میں بھی سوزش کم کرنے درد کشا اجزا موجود ہیں۔ اس کے استعمال کے لیے آپ کو یہ کرنا ہے۔

لیموں کے چھوٹے ٹکڑے ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر نیم گرم تل کے تیل میں ڈال دیں اور پھر اس پوٹلی کو نکال کر درد کے مقام پر 5 سے 10 منٹ کے لیے رکھیں۔ اس کے ساتھ آپ لیموں کے رس کو پانی میں ڈال کر بھی پی سکتے ہیں جبکہ ادرک کی طرح لیموں کی چائے بھی درد سے نجات میں مفید ہے۔ سرخ مرچ سرخ مرچ میں کیپسیسن نامی مادہ پایا جاتا ہے جو گھٹنے کا درد ختم کرنے میں

تریاق کا اثر رکھتا ہے، اپنی خصوصی صلاحیتوں کی بنا پر یہ انتہائی درد کشا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آدھا کپ نیم گرم زیتون کے تیل میں 2 کھانے کے چمچ سرخ مرچ کا پاؤڈر شامل کریں اور اس پیسٹ کو روزانہ 2 مرتبہ متاثرہ مقام پر مالش کریں۔ اس ٹوٹکے کا ایک ہفتے تک مسلسل استعمال درد سے نجات میں بہتر نتائج دے سکتا ہے لیکن خیال رہے کہ متاثرہ جگہ پر کسی قسم کا زخم نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…