ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

امریکا میں پولیو طرز کی پراسرار بیماری پھیلنے لگی، 127 بچے مفلوج

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ پال(آئی این پی) امریکا کی 22 ریاستوں میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے اب تک 127 سے زائد بچے متاثر ہوچکے ہیں، یہ بیماری پولیو سے ملتی جلتی ہے کیونکہ متاثرہ بچے میں ہلنے جلنے کی سکت نہیں رہتی اور وہ مفلوج ہوجاتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کی 22 ریاستوں میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری

تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے اب تک 127 سے زائد بچے متاثر ہوچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست منیوسٹا میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری سے بچوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، رواں برس کے 9 ماہ میں ساتواں کیس سامنے آچکا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیو سے مماثلث رکھنے والی بیماری کے کیسز 22 ریاستوں میں رپورٹ ہوچکے جس کی وجہ سے 127 بچے متاثر ہوئے۔منیسوٹا کے وزیر صحت نے مذکورہ وبا پھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری پولیو سے ملتی جلتی ہے کیونکہ متاثرہ بچے میں ہلنے جلنے کی سکت نہیں رہتی اور وہ مفلوج ہوجاتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 2014 میں اس حوالے سے پہلا کیس کیلی فورنیا میں رپورٹ کیا گیا تھا، بعد ازاں اسی سال 120 متاثرہ مریض سامنے آئے اسی طرح 2016 میں بھی 149 کیسز درج ہوئے تھے۔سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق رواں سال بھی 22 ریاستوں میں 127 کیس سامنے آچکے ہیں۔طبی ماہرین نے پولیو وائرس کے خدشے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیماری ریڑھ کی ہڈی میں سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان کا جسم مفلوج ہوجاتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات میں ماحولیاتی تبدیلیاں سب سے اہم ہیں۔امریکی ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا تھا کہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والا نیل وائرس اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے مگر حال ہی میں ہونے والی تحقیق نے اس خدشے کو متاثر کردیا جو ماہرین کے لیے پریشان کن ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…