اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کمزور اور بے جان بالوں کی 8 بڑی وجوہات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل چاہے نوجوان لڑکے لڑلیاں، خواتین ہوں یا مرد حضرات سب کا پیچیدہ ترین مسئلہ بالوں کا کمزور، پتلا اور بے جان ہونا ہے اور وہ اس کے حل کے لیے بے شمار جتن کرتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق جیسے صحت مند غذا سے جسم نشونما پاتا ہے ویسے ہی گھنے چمکدار بالوں کا تعلق بھی اچھی غذا سے ہوتا ہے۔ اس صورت میں ضرورت ہے کہ بالوں کے

پتلا ہونے کی بنیادی وجوہات پر غور کیا جائے۔ بالوں میں تیزی سےکنگا کرنا: بالوں میں شیمپو کیا جائے یا کنگا دونوں ہی صورت میں بالوں پر نرمی اور آہستگی سے ہاتھ پھیرنا چاہیے بالکل جیسے مساج کیا جاتا ہے۔بال جلد کی طرح حساس ہوتے ہیں کنگی کی سختی سے پتلے اور ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بار بار شیمپو کرنا: اگر بالوں میں تیل نہ لگایا جائے اور خشک بالوں پر بار بار شیمپو کیا جائے تو بال پتلے ہونا شروع ہوجاتے ہیں ساتھ ہی ان کی چمک بھی متاثر کرتی ہے۔ صحت مند غذا نہ لینا: ماہرین غذائیت کے مطابق بالوں کو وافر مقدار میں پروٹین ساتھ ہی آئرن وٹامن ڈی اور زنک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر صحت مند غذا بروقت نہ لی جائے تو بالوں کو گھنا کرنے کے لیے جتنے بھی ٹوٹکے اور جتن کرلیے جائیں سب ناکام ہو جاتے ہیں۔ بالوں کے خوبصورت گھنے اور چمکدار ہونے کا انحصار بنیادی طور پر صحت مند غذا میں ہے ایسی صورت میں انڈے، دودھ اور مچھلی کا استعمال موثر ہے۔ ناشتہ ترک کرنا: اکثر افراد صبح ناشتہ ترک کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پورے جسم کے ساتھ بال بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ اپنے بالوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ناشتہ کا خاص خیال رکھیں۔ بالوں کو بہت زیادہ آئرن کرنا: آج کل نت نئے اسٹائل کے بال بنانے کے لیے آئرن راڈ یا اسٹریٹنرز کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے جس کی گرمائش بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ بالوں کو نہ تراشنا: بالوں کی لمبائی بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

کہ ہر دو ماہ بعد 1 سے آدھا انچ تک ان کی کٹائی کی جائے لیکن اکثر افراد بال لمبے کرنے کے لیے اس کو نہیں کاٹتے ہیں۔ ہیئر اسٹائلسٹس کے مطابق ہر دو ماہ بعد بالوں کو ایک انچ کاٹنا ایسا ہے جیسے دھول مٹی صاف کی جاتی ہے اور اگر نوکیلے بال نہیں کاٹے جائیں تو بال کمزرو اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔ دماغی دباؤ: بالوں کا پتلا ہونے کی ایک اہم وجہ تناؤ اور دباؤ کا شکار بھی ہوتا ہے۔ ڈپریشن دماغ میں ہارمون کورٹیسول لیول بڑھا دیتا ہے جس کی

وجہ سے بال جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے لیے بہترین حل ہے کہ ورزش اور دیگر دلچسپی کی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیں تاکہ دماغی دباؤ سے بچا جاسکے اور صحت بھی متاثر نہ ہو۔ سگریٹ نوشی: سگریٹ نوشی سے نہ صرف معدہ، نظام انحضام اور جسمانی قوت متاثر ہوتی ہے بلکہ بالوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ سگریٹ نوشی سے آکزیڈیٹو اسٹریس بڑھتا ہے جو کہ فوری طور پر خون کی گردش کو روک دیتا ہے جس سے بال بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے اور ان کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…