اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قدرت کی جانب سے سردیوں کا بہترین تحفہ چقندر جو نہ صرف سردیوں کے موسم میں جسم کے مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ اس میں حیاتین الف ، ب اور ج کیلشیم اور فولاد ہوتا ہے ۔چقندر کے پتے جو عموماََ ضائع کر دئیے جاتے ہیں حیاتین الف ( اے ) حیاتن ج (سی) اور فولاد سے بھرپور ہوتے ہیں۔ چقندر کے کھانے سے جسم میں خون کے سرخ خلیات
میں اضافہ ہوتا ہے بلڈ کینسر کے مریض کو علاج کے ساتھ ایک چقندر روزانہ کھلانے سے بے پناہ فائدہ پہنچتا ہے۔ کیونکہ اس میں سرطان دور کرنے والاجو ہر لائکو پین خوب ہوتا ہے۔ چقندر کا رس ایک پیالی دن میں تین مرتبہ پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری بھی نکل سکتی ہے ۔ اس سے گردے اور مثانے کا ورم بھی دور ہو جاتا ہے ۔چقندر کا رس یرقان میں بھی نہایت مفید ہے ۔