منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

وہ کون سا درخت ہے جسے نبی کریم ﷺ نے مسلمان مَردوں کی طرح قرار دیا،اس درخت کے فوائد کیا کیا ہیں ؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کھجوروں کی ہر قسم انسانی صحت اور توانائی سے لبریز ہوتی ہے . انہیں کئی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے. عجوہ کھجور تو امراض قلب میں مستعمل ہے اور اس پر رسول اللہ ﷺ کی سنت و حکمت کی مہر حق ثبت ہے کہ یہ دل کے عوراض سے بچاتی ہے .بلاشبہ طب نبویﷺ علم و حکمت کا

خزانہ ہے .اللہ کریم نے کھجور کے ساتھ ساتھ اسکے درخت کے گودے میں بھی غیر معمولی شفا رکھی ہے.صحیح بخاری و صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے’’ہم لوگ رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ صمغ کھجور آپکے پاس لایا گیا، آپﷺ نے فرمایا درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے جو مسلمان آدمی کی طرح ہےجس پر خزاں کبھی نہیں آتی اور اس کے پتے کبھی جھڑ کر نہیںگرتے‘‘. جمار کھجور کا گابھا ہوتا ہے .یہ کھجور کے تنے کا اندرونی نرم حصہ ہے ،عربی میں اسکو قلب النخل کہا جاتا ہے .یہ کھانے میں بہت لذیذہے. صمغ کھجور کا گودا (GUM) ہی ہے جو زخموں کومندمل کرتا ‘دست روکتا ، صفراء کے غلبہ کو ختم کرتا ‘ ہیجان دم پیدا کرتا مگر دیر ہضم ہے. اس کے درخت کا ہر حصہ مفید ہے. اسی وجہ سے رسول اللہﷺ نے مرد مومن سے اس کی تشبیہ دی .جدید تحقیقات کے مطابق جمار میں پوٹاشیم کی کافی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے علاوہ بدن کے ٹشوز کی مرمت میں کام آتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی کی خاصی مقدار ہے.عربوں کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں جمار کو تجارتی پیمانے پر فروخت کیا جاتا اور نباتات سے علاج کرنے والوں میں یہ معروف ہوچکا ہے.عربوں کے دسترخوان پر اسکو سلاد کی طرح پیش کیا جاتا ہے.وہ سنت نبویﷺ کے تحت اسکو اپنی صحت کے لئے استعمال کرتے ہیں.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…