منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فٹنس گرو بننے کے لیے یومیہ 5 منٹ کی ورزش کافی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون ‘فٹنس گرو’ لورین ہانافورڈ نے اپنے کم وزن اور جسمانی صحت کے حوالے سے پردہ اٹھا دیا۔ لورین کا کہنا تھا کہ وہ دن میں کم سے کم 5 منٹ اور زیادہ سے زیادہ صرف 45 منٹ تک ورزش کرتی ہیں جبکہ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس دوران وہ بھاری فولادی وزن یا دیگر مشینوں کا استعمال نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ لورین ماضی میں جمناسٹر بھی تھیں اور انہوں نے خود کو ‘فٹنس گرو’ کا نام دے رکھا ہے۔ لورین نے اپنی روز مرہ کے معمولات زندگی، ورزش اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘انہوں نے آن لائن پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا نام فہٹ ہے جس میں مرحلہ وار فٹنس کے لیے مختلف طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں اور اس کا دورانیہ کم سے کم 5 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 45 منٹ تک ہوتا ہے’۔ لورین یقین رکھتی ہیں کہ یہ پروگرام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جن کے پاس وقت کم ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروگرام ‘انٹرول ٹریننگ کے اصولوں’ کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جس میں جسمانی وزن کم کرنے کی ورزش شامل ہے تاہم اس میں فولاد کے بننے بھاری وزن یا مشینیں استعمال نہیں کی جاتیں۔ فٹنس گرو کا کہنا تھا کہ وہ اکثر صبح سے ہی اپنی ٹریننگ کا آغاز کرتی ہیں تاہم اس حوالے سے ان کے دن بھر سے متعلق معاملات اہمیت رکھتے ہیں جس کے لیے وہ صبح اٹھنے کے ساتھ ہی اپنے ذہن کو تیار کرلیتی ہیں۔ لورین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں طویل وقت کے لیے کمپیوٹر پر کام کرنا پڑے تو وہ کام کے اختتام کے فوری بعد گھر سے باہر جا کر واک کرنا لازمی سمجھتی ہیں۔ فٹنس اور جسمانی صحت کے لیے ورزش سے متعلق ان کے ذہن میں خیال کیسے آیا؟ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہیں کام کی زیادتی کی وجہ سے وقت نہیں ملتا تھا

اور وہ دن کا بہت سا وقت کام کرتے ہی گزار دیتی تھیں، ان دنوں وہ ہر روز مختلف شہروں میں ہوتیں اور ان کی روٹین مختلف ہوا کرتی تھی۔ لورین کا کہنا تھا کہ ‘انہیں دنوں میں نے ورزش کو اپنی پہلی ترجیح بنایا اور اس کے لیے خود کو ہر رات تیار کرنے لگی کے صبح کچھ وقت ورزش کے لیے ضرور نکالنا ہے چاہے دن بھر کتنا بھی مصروف دن کیوں نہ ہو۔ لورین نے اپنے لیے خود ایک ورزش کا طریقہ کار یا پلان ترتیب دیا۔

جس پر وہ با آسانی کہیں بھی عمل کرسکتی ہیں، چاہے وہ کمرے میں ہوں یا کسی پارک میں، اس پلان پر عمل کرنا انتہائی آسان ہے۔ آپ کو ایسے بہت سے لوگ مل جائیں گے جو اپنی زندگی کو متوازن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن لورین کا ماننا ہے کہ یہ سب ایک فرد کی جانب سے اس کی منزل یا نصب العین کو وضع کرنے اور اس کے لیے خود کو منظم کرنے سے متعلق ہے۔ لورین نے بتایا۔

بیشتر لوگ جسمانی صحت کے لیے ایک قدم بڑھاتے ہیں لیکن جلد ہی مایوسی کا شکار ہو کر اسے ترک کردیتے ہیں جبکہ اس کے لیے مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔ فٹنس گرو کا ماننا ہے کہ ‘حد سے بڑھ کر ورزش اور ڈائٹ اس قدر آسان نہیں، اس لیے آپ کو صحت مند رہنے کے لیے متوازن کھانوں اور ورزش کی ضرورت ہے’۔ اپنے ڈائٹ پلان کے حوالے سے لورین نے بتایا کہ وہ صبح ورزش سے پہلے ناشتہ کرنا پسند نہیں کرتیں، وہ صبح ورزش کرنے کے بعد ناتشہ کرتی ہیں جس میں مختلف اقسام کے پھل اور پروٹین والی

غزائیں شامل ہوتی ہیں اور اگر انہیں ورزش کے بعد بہت زیادہ بھوک محسوس ہورہی ہو تو لورین ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتی ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں لورین سلاد کے ساتھ پروٹین والی غزائیں استعمال کرتی ہیں جبکہ وہ چکن اور چاول کے رول بھی کھانا پسند کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں لورین اسنیک کے طور پر پھل اور پروٹین والی ہلکی پھلکی غزائیں استعمال کرتی ہیں جبکہ رات کے کھانے میں سبزی اور چکن یا سرخ گوشت کا استعمال کرتی ہیں۔ رات میں سونے سے قبل لورین چاکلیٹ اور ایک سیب ضرور کھاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…