بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

دوائی نہ ہی کوئی ڈاکٹر،شدید درد سے نجات کا حیرت انگیز طریقہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سر درد ایک انتہائی تکلیف دہ چیز ہے جس کی وجہ سےعموماََ کام کا دبائو، کسی قسم کی پریشانی اور ذہنی دبائو یا ٹینشن ہوتے ہیں۔ سردرد صرف مردوں میں ہی نہیں بلکہ خواتین اور اب تو کم عمر نوجوانوں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہمارے ہاںعموماََ سر درد کیلئے چائے یا کسی میڈیکل سٹور سے علامات بتا کر دوائی حاصل کر لی جاتی ہے جو وقتی طور پر آرام دے دیتی ہے ۔

تاہم جیسے ہی اس کا اثر ختم ہوتا ہے سردرد پھر اپنی جگہ آن موجود ہوتا ہے۔ ہم یہاں آپ کو ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جس کے ذریعے آپ بغیر دوائی یا ڈاکٹر سر درد کا موثر علاج کرسکتے ہیں۔ سردرد کی کئی اقسام ہیں کو کو آنکھوں کے اوپری حصہ میں درد کی شکایت ہوتی ہے تو کوئی آنکھوں کے اردگرد اسے محسوس کرتا ہے اور کئی افراد کو آدھے سر میں درد کی بھی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے افراد جو آنکھوں میں یا ان کے اردگرد درد محسوس کریں تو انہیں چاہئے کہ آنکھوں کے درمیانی حصے یعنی دونوں بھنوئوں کے درمیانی حصے پر ایک منٹ تک دائرہ نما مساج کریں۔ یہ طریقہ آپ کو سرکے درد میں فوری آرام پہنچائے گا۔ آدھے سر کے درد کو طبی اصطلاح میں مائیگرین بھی کہا جاتا ہے ، آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کیلئے سر کے پچھلے حصے میں گردن کے بالکل قریب آپ کو دو گڑھے محسوس ہونگے ان پر 5منٹ تک انگوٹھوں کی مدد سے دبائو ڈال کر رکھیں اور یہاں پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے سر کا درد غائب ہو چکا ہے۔ انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان ہاتھ کے پچھلے حصے میں مساج کرنے سے بھی آپ افاقہ محسوس کرینگے۔

انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان ہاتھ کے پچھلے حصے میں مساج کرنے سے آپ نہ صرف سر درد بلکہ جبڑوں، دانتوں اور کمر درد سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…