پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سرکی خشکی ختم کرنے کابہترین نسخہ ،جس کی قیمت نہ ہونے کے برابر،استعمال بھی انتہائی آسان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)سر پر خشکی آج کل بہت بڑامسئلہ بناہوئی ہے ۔ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے صبح و شام عوام کوئی نہ کوئی ٹوٹکے استعمال کرتے نظر آتے ہیں لیکن ایک نسخہ ایساہے جواستعمال کرنے سے سرپرموجودخشکی کوجڑسے اکھاڑپھینکے گا۔اس نسخے کواستعمال کرنے کی ترکیب کچھ یوں ہے ۔

پہلا نسخہ ناریل کا تیل:۔
سر سے خشکی دور کرنے کا سب سے مؤثر علاج کھوپرے کے تیل میں بھی پنہاں ہے۔ میری لینڈ امریکا کی ماہرِ جلد کے مطابق کھوپرے کا تیل سر میں خشکی کی پرتوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ان کا مشورہ ہے کہ سر کی جڑوں میں اس کا مساج اس طرح سے کیا جائے کہ تھوڑا تیل لے کر اسے جڑوں اور کھوپڑیوں میں ہلکے ہاتھ سے مالش کی طرح لگایا جائے اور اس کے بعد 15 سے 20 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیا جائے۔ تیل جتنی دیر رہے گا، اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ بعض لوگ پوری رات ناریل کا تیل سر میں لگا رہنے دیتے ہیں اور کپڑا یا تولیہ وغیرہ لپیٹ کر سوجاتے ہیں۔

سیب کا سرکہ:۔
سیب کے سرکے میں پی ایچ کی بلند مقدار ہوتی ہے جو سرمیں خشکی کو روکتی ہے۔ لیکن سرکے کو سر میں براہِ راست لگانے کی بجائے پہلے اس میں آدھی مقدار پانی شامل کرکے اس کی شدت کو ہلکا کرلیجئے۔ اس کے بعد مکسچر کو دھیرے دھیرے سر پر مالش کے انداز میں لگائیں۔ 15 منٹ بعد اچھے شیمپو سے سر دھولیں؛ ایک ہفتے میں خشکی سے نجات مل جائے گی۔

ایسپرین:۔
ایسپرین کی گولی ہر گھر میں ہوتی ہے جس میں سیلی سائیلک ایسڈ ہوتا ہے جو خشکی کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسپرین کی چند گولیاں کچل کر پاؤڈر بنالیں اور اس میں پانی ملاکر اس کا ایک پیسٹ سا بنالیں اور اسے سر کی جڑوں میں لگائیں۔ اگر آپ چاہیں تو اسے شیمپو میں ملا کر بھی سر دھوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…