خسرے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے جامع پلان مرتب کرلیا : یاسمین راشد

4  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ خسرے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے جامع پلان مرتب کیا ہے اور 15 سے27 اکتوبر تک صوبہ بھر میں ایک مہم کے دوران ایک کروڑ 90لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ڈ اکٹر حامد مرزا کی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے گاوی کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا۔

12روزہ مہم کے دوران حساس علاقوں اور کچی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 15ہزار ٹیمیں 6 سے 7سال عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔ انہوں نے والدین ، اساتذہ، سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ قومی نوعیت کے اس پروگرام میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔میں خود بھی مہم کے دوران مختلف اضلاع کا دورہ کروں گی اور محکمہ صحت کے افسر بھی ٹیموں کی سپاٹ چیکنگ کریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے شعبہ صحت میں بین الاقوامی معاون اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ماں اور بچے کی صحت کو شعبہ صحت میں اصلاحات میں سب سے زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت ماں کے دودھ کی افادیت اور غذائیت پر آگاہی پروگرام جاری ہے۔ ملاقات میں رواں ماہ شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے وفد کو محکمہ صحت کے مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر حامد مرزا نے محکمہ صحت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ انسداد خسرہ مہم میں ’’گاوی‘‘ اور عالمی ادارہ صحت کی دیگر تنظیمیں مکمل تعاون کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…