جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

چربی کم کرنے کے لیے ورزش سے قبل یہ غذائیں کھائیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم کی اضافی چربی کم کرنے اور جسم کو سڈول بنانے کے لیے ورزش نہایت آزمودہ طریقہ ہے جو جسم کو دیرپا فوائد پہنچاتا ہے۔ تاہم اگر آپ ایک خاص ہدف کے تحت ورک آؤٹ (ورزش) کرر ہے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنا پورا شیڈول ترتیب دینا ہوگا، سونے جاگنے کی روٹین بنانی ہوگی اور کھانے پینے میں خاص خیال رکھنا ہوگا۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ ورک آؤٹ

سے قبل کچھ مخصوص غذائیں زیادہ کیلوریز جلانے اور جسم کی توانائی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ان غذاؤں کو ورزش سے 1 سے 2 گھنٹہ قبل کھانا چاہیئے۔ پروٹین شیک دن میں کئی بار پروٹین شیک پینا آپ کے لیے نقصان دہ ہے، تاہم ورزش سے قبل اسے پینا ورزش کے دوران آپ کی توانائی بحال رکھتا ہے۔ ورزش سے قبل پیے جانے والے پروٹین شیک میں آدھا کیلا، ایک اسکوپ پروٹین پاؤڈر اور آلمنڈ ملک شامل ہونا چاہیئے۔ سلاد ورزش سے قبل سلاد بھی آپ کی توانائی کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سلاد میں بھنے ہوئے چنے، ذرا سا زیتون کا تیل اور سرکہ شامل ہونا چاہیئے۔ یہ سلاد آپ کے نظام ہضم کو بھی بہتر کرے گی۔ پھیکی سبزیاں جم جانے سے قبل مختلف سبزیوں جیسے گاجر، مشروم، ٹماٹر وغیرہ کو دھیمی آنچ پر بغیر مصالحوں کو پکایا جائے تو یہ جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور ان کے غذائی اجزا سے براہ راست فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ پینٹ بٹر سینڈوچ گندم والی ڈبل روٹی پر پینٹ بٹر لگا کر کھانا بھی آپ کو اپنی صحت کے مطلوبہ ہدف تک کامیابی سے پہنچا سکتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کو اضافی کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتا ہے۔ خشک میوہ جات خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور فوری طور پر جسم کی توانائی بحال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دل کے دورے اور فالج سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ کیلے کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کیلا حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل اس پھل کی اسی اہم خاصیت کے باعث دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس کی خوراک کا بھی یہ لازمی جز ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…