جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

کالی مرچ کے ایسے ایسے فائدے۔۔۔امریکی ماہرین صحت بھی دنگ رہ گئے ،بڑا اعتراف کرلیا،لوگوں کو کیا مشورہ دیدیا؟

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کالی مرچ سرطانی رسولیوں،نزلہ زکام اور وزن کم کرنے سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ فراہم کرتی ہے ۔ ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق ست یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالی مرچ تیارکیے جانے والے کھانوں کو اچھا ذائقہ تو دیتی ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ کالی مرچ جلد اوربڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلائو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ کالی مرچ انسانی معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہترہوجاتا ہے۔کالی مرچ جراثیم کے خلاف خصوصیات کے سبب امتیازی اہمیت رکھتی ہے، یہ آنتوں کو متاثر کرنے والے امراض کے علاج میں مدد کرتی ہے۔ کالی مرچ وزن کم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوتی ہے، کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپورخلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے اور بہتر طور پر چربی کو گھلانے کے لیے مسلسل توانائی فراہم ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق نزلہ وزکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…