منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھنوئوں کی درمیانی جگہ کو دبانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے ؟ جان کر آپ بھی اسے اپنی عادت بنا لیں گے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی جسم کے پرسکون رکھنے کے لئے کئی طرح کے مساج یا مالش کی تیکنیک موجود ہیں جن میں سے بیشتر نہ صرف صحت کے لئے اچھی ہے بلکہ وہ سکون بھی پہنچاتی ہیں۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان تیکنیکس کو آزمانے کے لیے بہت زیادہ وقت، پیسے اور ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک سادہ سا طریقہ جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے اور اس کے لیے کوئی خرچہ یا مہارت کی بھی ضرورت نہیں۔یہ طریقہ توجہ کی صلاحیت بہتر، تناؤ میں کمی، سر درد سے نجات اور آنکھوں کو سکون پہنچاتا ہے ، خاص طور پر اس وقت جب آپ اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں۔کیا کرنا ہوگا؟اپنی بھنوؤں کے درمیان پوائنٹ کو نرمی نرمی سے دبائیں اور اپنی انگلی کو تین سینٹی میٹر اوپر کی جانب لے جائیں۔اب اس جگہ کو 45 سے 60 سیکنڈز تک دبا کر رکھیں اور آپ کو نتائج کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار دماغ کے اس حصے کو حرکت میں لاتا ہے جو اعصابی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسی طرح یہ جلد کے لیے بھی فائدہ مند خاص طور پر آنکھوں اور منہ کی جلد کے لیے۔تو اگر آپ کو اچانک سردرد ہونے لگے یا آنکھیں تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں تو آپ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…