جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سبز چائے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند کیوں؟

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس ایسا مرض ہے جو دیگر لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ذیابیطس کے مرض میں خون میں شوگر یا گلوکوز کی سطح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جبکہ لبلبہ انسولین بنانے سے قاصر ہوتا ہے جو کہ بلڈگلوکوز کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کا ابھی مکمل علاج دستیاب نہیں، تاہم اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے صحت بخش غذا

ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کچھ غذائیں اور مشروبات بلڈشوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جن میں سے ایک سبز چائے بھی ہے۔ سبز چائے سے جسم کو کئی فوائد ہوتے ہیں، جبکہ ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرے کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ طبی جریدے انالز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کیفین والی سبز چائے کو پینے کی عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو روزانہ 6 کپ سبز چائے پلائی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ان میں ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوگیا۔سبز چائے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند کیوں؟ سبز چائے جسمانی وزن میں کمی میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس طرح ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس مشروب میں کیلوریز صفر ہوتی ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس انسولین کی مزاحمت کے اثرات کم کرتی ہے۔ اسی طرح سبز چائے میں موجود پولی فینول نامی جز ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچے سے بچاتا ہے۔ ذیابیطس جیسے مرض کے شکار افراد میں تناﺅ اور ذہنی بے چینی کا امکان زیادہ ہوتا ہے، سبز چائے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہے جو کہ جسم اور ذہن کو سکون پہنچاتی ہے۔ سبز چائے پینے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ ذیابیطس کے مریض کتنی مقدار میں سبز چائے استعمال کریں؟ کسی بھی چیز کا بہت زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے اور اعتدال کو اپنانا ضروری ہوتا ہے۔ سبز چائے میں موجود کیفین کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں کہ کتنی مقدار میں سبزچائے پی سکتے ہیں اور اس سے جسم کو کتنی مدد ملے گی۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…